“بے شک پیدا کرنا آسمانوں اور
زمین کا بہت بڑا کام ہے لوگوں کے پیدا کرنے سے لیکن بہت سے لوگ (اس کھلی حقیقت کو)
نہیں جانتے ۔ اور یکساں نہیں ہے اندھا اور بینا ۔ اور (اسی طرح) مومن نیکوکار اور
بدکار یکساں نہیں ۔ تم بہت کم غور کرتے ہو ۔ یقینا قیامت آ کر رہے گی ذرا شک
نہیں ہے اس میں لیکن بہت سے لوگ (قیامت پر) ایمان نہیں لاتے”
اللہ تعالی یہ خبر دے رہا ہے کہ وہ
قیامت کے دن مخلوق کو دوبارہ زندہ فرمائے گا اور اس کے لیے ایسا کرنا آسان ہے
کیونکہ اس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے اور ان دونوں چیزوں کا پیدا کرنا انسان
کی تخلیق اور اور دوبارہ لوٹانے سے کہیں زیادہ بڑی بات ہے ۔
تفسیر ابن کثیر
سورہ غافر
صفحہ 159
*اردو ایپ ڈاؤنلوڈ کریں*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.aapkafaida.app