back to top


پاکستان نا ہوتا تومیں کیا ہوتا ؟

ہندوستان کا دوسرے درجے کا شہری ؟

نہیں دوسرے نہیں شاید تیسرے یا چوتھے درجے کا شہری کیوں کہ دوسرے درجے پہ تو ہندو دلت فائز ہیں , تیسرے پہ سکھ اور عیسائی

ہاں میں چوتھے درجے کا شہری ہوتا , مجھے مسلمان کے بجائے مسلا کہہ کر تمسخر آمیز لہجے سے پکارا جاتا ,

 

میں جس مسجد میں نماز پڑھتا وہاں شروع شروع میں کوئی ہندو انتہا پسند تنظیم باقاعدگی سے ہر دوسرے تیسرے دن خنزیر کا سر کاٹ کر پھینکتی , پھر بھی میں نمازیں پڑھنے سے باز نا آتا تو ریاستی حکومت کی ملی بھگت سے وہ مسجد ہی یا تو تاریخی یادگار قرار دے کر اس پر تالا لگا دیا دیا جاتا یا پھر کوئ ہندو تاریخ دان اس مسجد کی بنیادوں میں چھپا کوئی مندر ڈھونڈ لیتا اور وہ مسجد مسمار کر دی جاتی 

اگر میں پاکستانی نا ہوتا تو بھارتی فلموں میں مجھے ایک قصائی کے روپ میں چھرے اٹھائے دہشت پھیلاتے دکھایا جاتا , میری قوم کو ایک دہشت گرد اور جنونی قوم کے طور پر میڈٰیا میں پیش کیا جاتا

اگر میں کوئی کاروبار کرنا چاہتا تو حیدر آباد کے تاجروں کی طرح ہر چیز چھین کر مجھے زندہ جلا دیا جاتا ,

اگر میں سیاست میں پڑ جاتا تو گجرات کے اقبال احسان ایم ایل اے کی طرح بیٹیوں سمیت برہنہ زبح کر کے جلا دیا جاتا

یا پھر جس طرح پچھلے دنوں کی ایک ٹی وی شو میں ہی ایک گروہ آ کر مجھ پر پٹرول چھڑکتا اور آگ لگا دیتا

میں پاکستانی نا ہوتا تو میں اپنے رب کی حلال کی گئی چیزوں کو جان کے خوف سے اپنے لئے حرام سمجھ لیتا

میں اگر کوئی عالم ہوتا تو مجبورا مجھے ہندوؤں کو اپنا بھائی بنانا پڑتا , میرے فتوے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف اور ہندوؤں کے حق میں ہوتے ,

میں اگر پاکستانی نا ہوتا تو کیا میں انسان بھی ہوتا ؟

کیا یہ لوگ مجھے ایک انسان کا درجہ تک دے دیتے ؟

کیا یہ لوگ مجھے سکون سے اپنے مطابق زندگی گزارنے دیتے ؟

کیا میں اپنے اسلام پہ اس طرح کاربند رہتا ؟

یا ہندوستان کے لاکھوں مسلمانوں کی طرح سیکولر ہونے کا ناٹک کرتا ؟

میں پاکستانی ہوں

اس میں میرا کوئی کمال نہیں

ہاں میرے آباء کی قربانیاں ہیں , انکی جدوجہد ہے کہ آج میں پرسکون فضاؤں میں سانس لے رہا ہوں

جہاں مجھے ہندو سنگھٹنوں کا خوف نہیں

لیکن کیا یہ سب پلیٹ میں ملا 

نہیں اس کے لئے ایک خون کا دریا عبور کرنا پڑا .. ریاست پٹیالہ کی تحصیل سمانے سے لیکر لاہور تک ایک خونی سفر طے کرنا پڑا , جس کی رواداد سن کر میں ہمیشہ کانپ اٹھتا ہوں , اپنے آباء کے لہو میں ڈوبی یہ داستان ہر اگست میں میرے دماغ پر چھا جاتی ہے , جو مجھے یاد دلاتی ہے کہ بیٹا یہ پاکستان پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا تھا , اس کے لئے جوانوں کی جوانیاں , بہنوں کی عزتیں , بزرگوں کی بزرگیاں , لٹائیں گئیں , , سمانے کے زمیندار گھرانے در در خاک چاٹنے کو مجبور ہوے , بڑی بڑی حویلیوں میں رہنے والوں نے کُٹیا میں رہنا سیکھا ,,,, یہ حجرت نہیں خون کا سمندر تھا جس میں ڈوبے اپنے عزیز و اقارب آج بھی یاد آتے ہیں , تب جا کر وہ درجہ حاصل ہوا جس سے اللہ پاک نے چوتھے درجے کا شہری نہیں بلکہ ایک پاکستانی کے خطاب کا تاج سر پر سجایا .. اور آج میں یعنی جدوجہد کرنے والوں کی تیسری نسل الحمداللہ فخر سے یہ بتا سکتا ہوں کہ

ہاں …. میں پاکستانی ہوں

آپ جب بچےکو رخصت کر رہی ہوں تو

آپ کا بچہ جب اسکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر رہی ہوں تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو...

اللہ الصمد

سفارش کرنا

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

Hadith: 7 things

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

ایک اسٹوڈنٹ نے انگریزی کےپروفیسر سے پوچھا

ایک اسٹوڈنٹ نے انگریزی کےپروفیسر سے پوچھا ۔ سر...

دعا – اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک

﷽❤اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّد و آل...

اپنے اوپر حرام کر لینے کی قسم کا کفارہ

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ...

بعد میں آنے والا نمازی امام کے برابر دائیں طرف

Mufti Mahmood Ul Hassan: اسلام وعلیکم بھائی جان...

مصنف کی بیوی

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم...

سوال: زنا کیا ہے؟

زنا کیا ہے جواب: اگر مرد ایک ایسی عورت سے...

متعلقہ مضامین

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...

Story – Young Man Crying On Road

One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by a place when he noticed a young man wearing old clothes and crying by the...

میں تمہیں بڑی ھی کام میں آنے والی نصیحتیں کرونگی

​​ ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا.. چڑیا نے اس سے...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...

ﺟﮭﻮﭦ ﻣﻮﭦ ﮐﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ

ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﺍﻥ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﮐﺮﺗﺎ...