back to top

ابو مطیع اللہ حنفی

میں سمجھتا ہوں کہ کوئی بہت بڑا بدنصیب ہی ہوگا جو ان نبوی بشارتوں کو پڑھنے یا سننے کے بعد بھی نماز فجر چھوڑ کر سوتا رہے گا!

پہلی بشارت : بروز قیامت اسے مکمل نور حاصل ہوگا۔

پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ( بَشِّرْ الْمَشَّائِينَ فِي الظُّلَمِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) رواه أبو داود (561) وصححه الألباني في صحيح أبي داود۔

ترجمہ تاریکیوں میں پیدل چل کر مسجد جانے والوں کو قیامت کے دن مکمل نور کی بشارت دے دو۔

 

 دوسری بشارت : فجر کی سنت موکدہ دنیا ومافیہا سے افضل اور بہتر ہے تو پھر فجر کی فرض نماز کی کیا فضیلت ہوگی

پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ( رَكْعَتَا الْفَجْرِ خَيْرٌ مِنْ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ) رواه مسلم (725)

ترجمہ فجر کی دونوں رکعتیں یعنی سنت دنیا و مافیہا سے بہتر ہیں۔

تیسری بشارت:  مسجد کی طرف زیادہ قدم چل کر آنے سے زیادہ نیکیوں کا حصول

پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو جو بندہ اپنے گھر سے مسجد کے لیے نکلتا ہے تو اس کے ہر ایک قدم پر دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ اور مسجد میں بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والا گویا مسلسل نماز پڑھ رہا ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے اپنے گھر کو لوٹ جائے۔ (مسند أحمد ١٧٤٥٩)

 چوتھی بشارت : نماز فجر میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے

(أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَىٰ غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ ۖ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا (78)

نماز کو قائم کریں آفتاب کے ڈھلنے سے لے کر رات کی تاریکی تک  اور فجر کا قرآن پڑھنا بھی یقیناً فجر کے وقت کا قرآن پڑھنا حاضر کیا گیا ہے. (سورة الإسراء  ٧٨)

 پانچویں بشارت جہنم سے نجات۔

پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

 لَنْ يلجَ النَّار أَحدٌ صلَّى قبْلَ طُلوعِ الشَّمْس وَقَبْل غُرُوبَها يعْني الفجْرَ، والعصْرَ.

ترجمہ وہ شخص ہرگز جہنم میں نہیں جائے گا جو طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے نماز پڑھے یعنی فجر اور عصر کی نماز۔ (صحيح مسلم ٦٣٤)

 چھٹی بشارت اللہ تعالی کا دیدار۔

جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں

ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کی طرف نظر اٹھائی جو چودھویں رات کا تھا۔ پھر فرمایا کہ تم لوگ بے ٹوک اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھ رہے ہو ( اسے دیکھنے میں تم کو کسی قسم کی بھی مزاحمت نہ ہو گی ) یا یہ فرمایا کہ تمہیں اس کے دیدار میں مطلق شبہ نہ ہو گا اس لیے اگر تم سے سورج کے طلوع اور غروب سے پہلے ( فجر اور عصر ) کی نمازوں کے پڑھنے میں کوتاہی نہ ہو سکے تو ایسا ضرور کرو۔ (صحيح البخاري ٥٧٣ ومسلم ١٨٢)

 ساتویں بشارت تہجد کا ثواب۔

 پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اس نے آدھی رات قیام کیا اور جس نے صبح کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اس نے پوری رات تہجد پڑھی۔. (مسلم ٦٥٦)

 آٹھویں بشارت فرشتوں کی دعا۔

پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو شخص نماز فجر پڑھنے کے بعد اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہے تو فرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں اور فرشتوں کی دعا یہ ہوتی ہے اے اللہ! اس بندے کی مغفرت فرما. اے اللہ! اس بندے  پر رحم فرما۔

(مسند أحمد ١٢٥١)

 نویں بشارت مکمل حج اور عمرے کا ثواب۔

 پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَتْ لَهُ كَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ , تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ ) رواه الترمذي (586).

ترجمہ جو شخص فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد طلوع آفتاب تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر و اذکار کرتا رہے پھر دو رکعت نماز ادا کرے تو اسے پورا پورا پورا حج اور عمرے کا ثواب اب حاصل ہوگا۔

 دسویں بشارت نماز فجر آفات و مصائب سے حفاظت کی ضامن ہے۔

 پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ( مَن صَلَّى الصُّبحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ ، فَلا يَطلُبَنَّكُمُ اللَّهُ مِن ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ فَيُدرِكَهُ فَيَكُبَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ )

ترجمہجو صبح کی نماز ادا کرلے تو وہ اللہ کے حفظ و امان میں آجاتا ہے۔ (صحيح مسلم ٦٥٧)

ابو مطیع اللہ حنفی

Hadith: Followed By Three…

Sahih Al Bukhari - Book of To Make The Heart Tender (Ar-Riqaq) Volumn 008, Book 076, Hadith Number 521. ----------------------------------------- Narated By Anas bin MalikRazi...

عورت کی عزت – خاوند حضرات کی ایک غلطی

ابو مطیع اللہ حنفی  ایک غلطی عام طور پر خاوند حضرات یہ کرلیتے ہیں  کہ اپنی بیوی کی کسی غلطی پر اسے لوگوں کے سامنے روک...

If You Do Good Work

Hadith: about prophet Moses

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

مینڈکوں کا ایک گروہ

مینڈکوں کا ایک گروہ کہیں جا رہا تھا کہ...

یتیموں کے بارے میں

۔ ┈••❃* ( سُوۡرَۃٌ الْبَقَرَة : ٢٢٠ ) *❃••┈ ۔ ...

Hadith: The Luckiest Person

Narrated Abu Huraira (RA): I said: "O Allah's Messenger...

کرولا مہران سٹی سوک کے چھوٹے سے ایکسیڈنٹ کے بعد بدترین حالت

جب میں پاکستان میں کرولا مہران سٹی سوک کے...

وہ چیزجس پر پورے معاملےکامدار ہے؟

  درس حدیث(زبان)معاذ رض کہتے ہیں رسول الله صلى الله...

تین چیزیں جاتی ہیں

حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‎ ‎میت کیساتھ تین...

متعلقہ مضامین

​ *ایک خوددار پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق*

*ایک خوددار  پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق* تحریر علیم خان فلکی  1 جنوری آج میں نے Resign کر دیا۔ مجھ سے جونیر ایک سعودی کو منیجر...

نیکی پلٹ کر آتی ہے

ملک صاحب ابھی چند دن پہلے لندن سے اپنے جگر کی پیوند کاری کروانے کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں. خدا نے ان کو...

ابراھیم بن ادھم اور دو فرشتے

حضرت ابراھیم بن آدھم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جن دنوں میں بیت المقدس میں تھا ان دنوں کا واقعہ ھے کہ ایک...

ایک شخص کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا

ایک شخص 70 سال کی عمر کو پہنچ گیا ۔ بڑھاپے نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا ۔ ایک وقت وہ بھی آیا کہ...

ایک مشہور مصنف

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا: ٭٭٭ گزشتہ سال میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا...

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...