back to top

زندگی میں ایک بات جو سیکھنے کی سب سے زیادہ ضرورت ھے وہ یہ ھے کہ اپنا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھا جائے۔

اپنے فیصلے خود کریں۔ 

سوچیں سمجھیں، مشاہدہ کریں، مشورے لیں، مگر اپنے تمام تر معاملات کے فیصلے خود کریں۔

کبھی یہ مت کہیں آپ میرے بڑے بھائی ھیں میرے اس معاملے کا فیصلہ آپ کریں ہر بڑے سے رائے ضرور لیں فیصلہ نہیں۔ 

*کسی شخص کو کبھی بھی اپنے فیصلے کرنے کا اختیار مت دیں والدین کو چاھیے بچپن ھی سے بچوں کو ریموٹ سے چلانے کے بجائے ان میں قوت فیصلہ پیدا کرئیں انہیں اچھا برا سمجھائیں غلط اور صحیح کی پہچان کرائیں تجزیہ کرنا سیکھائیں جائز ناجائز کی آگہی دیں حرام حلال میں تمیز سیکھائیں* مگر اس سب کے بعد انہیں آزاد کر دیں انہیں رائے تو دیں مگر حاوی مت ھوں۔

یاد رکھیں آپ نے سالہا سال کی محنت سے جو روبوٹ نما بچے ریموٹ سے چلنے والے تیار کیے ھیں بڑے ھونے پہ آپ سے ذیادہ ماہر شخص انکا ریموٹ باآسانی اپنے ہاتھ میں لے سکتا ھے اور آپکا روبوٹ آسانی سے اس کے ہاتھ میں کھیلنا شروع ھو سکتا ھے بہتر ھے اولاد کو مضبوط شخصیت دیں انکا ریموٹ انہی کے ھاتھ رھے ان میں قوت فیصلہ ھو اپنے فیصلے خود کریں اپنے اوپر اعتماد کریں بجا اسکے ہمیشہ ڈکٹیشن کے محتاج رھیں۔

بلکل اسی طرح اپنے جذبات ، احساسات کا ریموٹ بھی اپنے ھاتھ میں رکھیں یہ نہیں کہ کوئی آپکو جب چاھے غصہ دلا کے، بھڑکا کے، آپ سے غلطیاں کروا کے فائدے اٹھائے جب چاھے آپکو پریشان کر لے، جب چاھے آپکا مورال ڈاون کر کے آپکی خود اعتمادی خاک میں ملا دے۔ 

دوسروں کی بات سنیں فوری اپنا تجزیہ کریں صحیح بات کو کنسیڈر کریں غلط کو جھٹکیں اور آگے بڑھ جائیں۔

*اسی تناظر میں میں خاص طور سے لڑکوں کو مخاطب کرنا چاھتی ھوں کہ جب آپکی شادی ھوتی ھے آپ ایک خاندان کے سربراہ بن جاتے ھیں اپنے خاندان کے فیصلے خود لیں ذمہ داری بھی خود لیں پہلا بچہ میکے ھو گا یا سسرال جیسی باتوں پہ ماں باپ بہنوں بھائیوں کا کٹھ بٹھا کے فیصلے کرنا چھوڑ دیں۔* میاں بیوی خود فیصلہ کریں فیصلے لینا سیکھیں رائے ضرور لیں مگر کسی کو اپنے فیصلے مت کرنے دیں۔

اسی طرح لڑکیاں شادی ھونے کے بعد دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو سر پہ سوار کر کے موڈ آف کرنا،، برا ماننا دکھی ھونا چھوڑ دیں ساس نے کہہ دیا جہیز کم لائی ھے تو موڈ آف۔ نند نے کہہ دیا کھانا پکانا نہیں آتا تو دل خراب، جیٹھانی نے کہہ دیا کیسا میک اپ کیا ھے تو پریشانی شروع ، زرا زرا سی بات پہ مزاج برہم ، زرا زرا سی بات پہ انسلٹ ھو گئی ان باتوں کو چھوڑ دیں۔ جہاں اصلاح کی گنجائش ھے وہاں اپنی اصلاح ضرور کریں ڈھیٹائی مت دکھائیں باقی جہیز پہ تنقید یا قد کاٹھ شکل و صورت پہ اعتراض جیسی کچرا باتوں کو کوڑے دان میں ڈالیں اور خوش رھیں۔

اپنا مزاج اپنے ہاتھ میں رکھیں دوسرے کے نہیں نا ھی عزت کا معیار اتنا کم رکھیں کہ زرا سی بات بے عزتی ھو گئی۔

*اپنے موڈ کو لوگوں کے حوالے نا کریں اپنا موڈ آف آن کا بٹن اپنے ھاتھ میں رھے تو اچھا ھے۔*

 *تحریر،، جویریہ ساجد*

 *انتخاب،، عابد چوہدری*

مطالعہ قرآن اور بڑھاپا

 "عبد اللہ بن عباس کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما: من قرأ القرآن لم یُرَدّ إلی أرذل العمر( صحیح...

فرائضِ غسل تین ھیں

فرائضِ غسل تین ھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1.  کلی اس طرح کرنا کہ پانی پورے منہ میں پھیل جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2۔ ناک میں اس طرح پانی ڈالنا کہ نرم ھڈی...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Story: The Car Stuck In Mud

A man was lost while driving through the countryside....

Ten Signs Of Good Manners

Little arguing; Listening well; Avoiding searching for...

Hadith: Advantage of knowing Allah SWT names

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

مساجد کے فضائل واحکام – جماعت اور اس کی اہمیت

نماز مسجد میں ادا کرنا شعارِ دین ہے: اس سلسلے...

10 Arabic Language Learning Tips

1-You have to love it first to...

مائیں کتنی سادہ ہوتی ہیں؟

یہ ہمیشہ پرانے زمانے میں زندہ رہتی ہیں، انہیں...

ہماری اولاد نافرمان کیوں ہے؟

بہت سے لوگ ایک بہت بڑا شکوہ لیےہوئے پریشان...

متعلقہ مضامین

ایک لومڑی اور اونٹ

ایک لومڑی نے نہر کے دوسری کنارے کھڑے اونٹ سے پوچھا: نہر کا پانی کہاں تک پہنچتا ہے؟ اونٹ نے جواب دیا: گھٹنے تک. جیسے ہی...

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...

ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺎﻭﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ

ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ كا ﭘﻨﮑﭽﺮ ﻟﮕﻮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮨﻔﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺎﻭﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ،ﺩﯾﺮ...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے ، میں اس وقت دارالعلوم کراچی سے نیا نیا فارغ ہوا تھا ، اس...

ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے

ام عثمان مظہر تربیت کی عمر Teen age سے پہلے پہلے ہے تو پھر ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے ۔۔۔ تو...