back to top


اشفاق احمد مرحوم فرماتے ہیں کہ میں اپنی اہلیہ بانو کے ساتھ انگلینڈ کے ایک پارک میں بیٹھا ہوا تھا کہ وہاں تبلیغی جماعت کے کچھ نوجوان چہل قدمی کرتے ہوئے پارک میں آئے، اتنے میں مغرب کا وقت ہوا تو انہوں نے وہیں جماعت شروع کردی۔

ان نوجوانوں کو نماز پڑھتا دیکھ کچھ نوجوان لڑکیوں کا ایک گروپ ان کے پاس پہنچا اور نماز مکمل ہونے کا انتظار کرنے لگا۔

میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ آو دیکھتے ہیں کہ ان کے درمیان کیا بات ہوتی ہے۔

مرحوم فرماتے ہیکہ ہم دونوں میاں بیوی وہاں چلے گئے اور نماز ختم ہونے کا انتظار کرنے لگے۔

نماز ختم ہوتے ہی ان میں سے ایک لڑکی نے آگے بڑھ کر جماعت کروانے والے نوجوان سے پوچھا کہ کیا تمھیں انگلش آتی ہے؟

تو نوجوان نے کہا کہ جی ہاں آتی ہے۔

تو لڑکی نے سوال کیا کہ تم نے ابھی یہ کیا عمل کیا؟

تو نوجوان نے بتایا کہ ہم نے اپنے رب کی عبادت کی ہے۔

تو لڑکی نے پوچھا آج تو اتوار نہیں ہے تو آج کیوں کی؟

تو نوجوان نے اسے بتایا کہ یہ ہم روز دن میں پانچ بار یہ عمل کرتے ہیں،

تو لڑکی نے حیرت سے پوچھا کہ پھر باقی کام کیسے کرتے ہو تم؟

تو اس نوجوان نے اسے مکمل طریقہ سے پوری بات سمجھائی۔

بات ختم ہونے کے بعد لڑکی نے مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھایا تو نوجوان نے کہا کہ معذرت کے ساتھ میں آپ کو چھو نہیں سکتا، یہ ہاتھ میری بیوی کی امانت ہے اور یہ صرف اسے ہی چھو سکتا ہے۔

یہ سن کر وہ لڑکی زمین پر لیٹ گئی اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی اور روتے ہوئے بولی کہ اے کاش! یورپ کا نوجوان بھی اسی طرح ہوتا تو آج ہم بھی کتنی خوش ہوتی۔

پھر بولی کہ واہ کتنی ہی خوش نصیب ہے وہ لڑکی جس کے تم شوہر ہو۔

یہ کہہ کر وہ لڑکی وہاں سے چلی گئی۔

اشفاق مرحوم فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ”بانو! آج یہ نوجوان اپنے عمل سے وہ تبلیغ کر گیا جو کئی کتابیں لکھنے سے بھی نہیں ہوتی۔”

بے شک عزت اور سر بلندی اسلام میں ہی ھے .

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والی جاؤ یورپ میں عورت کا حال دیکھو اور خدا کا شکر ادا کرو تم ایک مسلمان پیدا ہوئی ہو

چھوٹے سے چھوٹا ذرہ بھی اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے

سورہ لقمٰن آیت نمبر 16 یٰبُنَیَّ  اِنَّہَاۤ  اِنۡ تَکُ مِثۡقَالَ حَبَّۃٍ  مِّنۡ خَرۡدَلٍ فَتَکُنۡ فِیۡ صَخۡرَۃٍ  اَوۡ فِی السَّمٰوٰتِ اَوۡ فِی الۡاَرۡضِ یَاۡتِ بِہَا اللّٰہُ...

تفسیر: سورہ البُرُوج آیت نمبر 4

  سورہ البُرُوج آیت نمبر 4 قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِ ۙ﴿۴﴾ ترجمہ: کہ خدا کی مار ہے ان خندق (کھودنے) والوں پر (٣) تفسیر: 3: مشہور تفسیر کے مطابق ان آیتوں...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

Hadith: spending on family

Sahih Al Bukhari - Book of Belief Volumn 001, Book...

بچے ضدی کیوں ہوتے ہیں

☀☀☀ ابو مطیع اللہ حنفی  جب باپ گھر میں آئے اسے...

Hadith: what to do before sleeping and during sickness

Sahih Al Bukhari - Book of Medicine Volumn 007,...

Saying Good Word and Saying Evil Word

Abu 'Abdur-Rahman Bilal bin Al-Harith Al-Muzani (RA)...

اللہ پر بھروسہ کیجیئے

ایک عورت کہتی ہے کہ میرا خاوند کسی وجہ...

Hadith: Best Dua

great prayer indeed... it covera all three major stages...

Hadith: Reward for Umra & Hajj

Sahih Al Bukhari - Book of Minor...

متعلقہ مضامین

۔اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے

کسی ٹی وی ٹاک شو میں اینکرنے اپنے کروڑ پتی مہمان سے سوال پوچھا : زندگی میں آپ کو حقیقی خوشی کب اور کیسے...

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...

سبزی منڈی اور سوٹ

ننھی دکان میں نے دیکھا کہ ماں اپنے بیٹے کو آہستہ سے مارتی اور بچے کے ساتھ خود بھی رونے لگتی۔ میں نے آگے ہو...

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...

کہانی – ایک سانپ

بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سانپ گهس آیا. یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تهی۔اس کا جسم وہاں پڑی ایک...