back to top


یہ سچ ہے کہ سوشل میڈیا نے دوریوں کو ختم کرکے لوگوں کو آپس میں بہت قریب کر دیا ہے، لیکن وہیں یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ اس شوشل میڈیا کی وجہ سے نہ جانے کتنے رشتے، دوستیاں اور تعلقات تباہ و برباد ہوگئے اور لوگ ایک دوسرے کے متعلق بد گمانی کا شکار ہوگئے۔ *چنانچہ جب لوگ ایک دوسرے کو میسج message یا کال call کرتے ہیں اگر فوری طور پر جواب نہیں ملتا* تو بہت سے لوگ فورا بدگمانی کا شکار ہو جاتے ہیں اور طرح طرح کی منفی باتیں سوچنے لگتے ہیں اور شیطان بھی ایسے موقع سے فائدہ اٹھا کر دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے اور لوگوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیتا ہے نیز غیبت چغل خوری ہے اور نہ جانے کون کون سے  گناہ میں مبتلا کرا دیتا ہے۔ حالانکہ انسان اگر حسن ظن سے کام لے اور یہ سوچ لے کہ ممکن ہے سامنے والے کے ساتھ کوئی مجبوری ہو، کوئی پریشانی ہو یا وہ مصروف ہو … وغیرہ … وغیرہ … تو اس طرح حسن ظن سے انسان اپنے اندر سکون و راحت بھی محسوس کرے گا اور بدگمانی کے گناہ سے بھی بچ جائے گا۔ 

ذیل میں کسی نے “آن لائن ہونے کا” اچھا تجزیہ پیش کیا ہے

 وہ آن لائن ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کسی سے بات کر رہا ہے۔

وہ آن لائن ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جان بوجھ کر تمہیں نظرانداز کر رہا ہے اور تمہیں جواب نہیں دے رہا ہے۔

وہ آن لائن ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ فی الفور تمہارا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

وہ آن لائن  ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر وقت دوسروں کے لئے بیٹھا ہوا ہے۔

وہ آن لائن یے اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے خاص وقت میں آپ اس کو میسج یا کال کر کے زحمت دیں۔

وہ آن لائن ہے مگر ممکن ہے کہ وہ نفسیاتی طور پر کسی کا جواب دینے کے لئے آمادہ نہ ہو۔

 وہ آن لائن ہے مگر ممکن ہے کہ وہ اپنے دفتر میں فائلوں کو چیک کرنے میں مصروف ہو۔

 وہ آن لائن ہے مگر ممکن ہے کہ وہ اپنے عزیزواقارب سے کسی خاص مسئلے پر گفتگو میں مشغول ہو۔

 وہ آن لائن ہے مگر ممکن ہے کہ اس کا فون اس کے بچوں یا گھر میں کسی اور کے پاس ہو۔

وہ آن لائن ہے مگر ہو سکتا ہے کہ وہ نیٹ آن کر کے سو گیا ہو یا کوئی اور وجہ پیش آگئی ہو۔

 الغرض دوسروں کے بارے میں حسن ظن رکھنا چاہیے اس لئے کہ بدگمانی نے

بہت سارے مضبوط رشتوں کو بھی منتشر اور تباہ و برباد کر دیا ہے۔دوست و احباب اور میاں بیوی کے باہمی  اعتماد اور بھروسے کو نقصان پہنچایا ہے۔بہت سارے جھگڑے، اختلافات اور قطع تعلقی کے راستے اسی *بدگمانی* نے ہموار کیے ہیں

لہذا ایسے موقع پر

دوسروں کے لئے ہزار بہانے تلاش کرو اور حسن ظن سے کام لو۔

 دوسروں کی پرائیویسی کا خیال اور احترام کرو* اور شیطان کو اس کے مقصد میں کامیاب نہ ہونے دو کیونکہ شیطان کی تو  دن رات یہی کوشش اور خواہش ہوتی ہے کہ کیسے دوست و احباب کے درمیان پیارومحبت کی جگہ نفرت وعداوت کی دیوار کھڑی ہو جائے۔

ارشادباری تعالی ہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ). [الحجرات: 49/ 12]

اے ایمان والو! بہت بد گمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بد گمانیاں گناہ ہیں.

ارشاد نبوی ہے:

( إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيث)ِ [متفق علیہ]

کہ ’’ گمان سے بچو کیونکہ گمان سب سے جھوٹی بات ہے۔‘‘

اللہ تعالی ہم سب کو ایک دوسرے کے متعلق حسن ظن رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Hadith: Advice about commenting about or praising someone

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum Wa-Rahmatullahi Wa-Barakatuhu Witnesses - 13th Dhul...

۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمال کیا ہے؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمال کیا ہے؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خزاں کی رُت میں گُلاب لہجہ بنا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔ کمال یہ ہے ہوا کی زد پہ دِیا جلانا جَلا کے رکھنا ۔...

کہانی ہم سب کی

سڑک کا جائزہ

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

حسن خاتمہ سے کیا مراد ہے؟

 *"حسن خاتمہ سے کیا مراد ہے؟"* الشيخ بن عثيمين رحمة الله فرماتے...

Hadith: Two main blessings

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

وہ رستے میں گر پڑا اور اسکے کپڑے خراب ہوگئے

ایک آدمی فجر کی نماز کیلئے بیدار ہوا، تیار...

بچوں کو سلام اور شکریہ ادا کرنے کی عادت ڈالیں

ابو مطیع اللہ حنفی  چھوٹے بچوں کو سلام کرنے کی...

​مرغی کے انڈے

​​ مرغی کے انڈے کے چپٹے سرے میں اللہ تعالیٰ...

حکمت کی باتیں – قسط نمبر 4

- نیک عمل کبھی ضائع نہیں ہوتا اللہ کے...

My best time of the day

My best time of the day comes when I...

متعلقہ مضامین

ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا

ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا ایک دفعہ کارخانہ بند ھونے سے پہلے اکیلا گوشت کو فریز کرنے والے...

جہانگیر صاحب کی گاڑی

پچھلے ہفتے جہانگیر صاحب کی گاڑی جو گھر کے باہر کھڑی تھی چوری ہوگئی۔ لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں...

​ *ایک خوددار پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق*

*ایک خوددار  پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق* تحریر علیم خان فلکی  1 جنوری آج میں نے Resign کر دیا۔ مجھ سے جونیر ایک سعودی کو منیجر...

Story – Young Man Crying On Road

One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by a place when he noticed a young man wearing old clothes and crying by the...

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...

وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے

  مجھے کسی صاحب نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا. وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے. ایجنٹ انھیں ترکی لے گیا. یہ ازمیر شہر میں دوسرے لوگوں...