back to top

کہانی ہم سب کی


میں نے خواہش کی میں شادی کروں، اور میں نے شادی کر بھی لی، اولاد کی نعمت سے محرومی کے باعث زندگی میں وحشت سی تھی.

پھر میں نے خواہش کی میرے آنگن میں بھی پھول کھلے، میرے گھر میں بھی بچوں کی ننھی آوازیں سنائی دیں.

مجھے رب تعالی نے اولاد کی نعمت سے بھی نوازا، اب گھر کی دیواریں تنگی ء داماں کی شکایت کرنے لگیں.

پھر میں نے خواہش کی میرا اپنا گھر ہو، اس کے ساتھ میں ایک باغیچہ ہو، کچھ عرصہ بعد میرے پاس گھر بھی تھا اور باغیچہ بھی مگر اولاد بڑی ہوچکی تھی.

پھر میں نے خواہش کی بچوں کی شادیاں کروں، میں اس فریضے سے بھی سبکدوش ہوا، مگر اب مشقت بھرے کام اور جاب سے تھک گیا تھا.

پھر میں نے خواہش کی ریٹائرمنٹ لیکر باقی زندگی آرام کروں، میں نے ریٹائرمنٹ لی، بچے شادیاں کرکے اپنے گھر بسا چکے تھے میں تنہا ہوچکا تھا بالکل اسی طرح جب میں یونیورسٹی اور سٹوڈنٹ لائف سے فارغ ہوا تھا مگر فرق یہ تھا تب میں زندگی کی طرف بڑھ رہا تھا اور اب واپس لوٹ رہا تھا.

لیکن خواہشات تھی کہ ختم نہیں ہو رہی تھیں.

پھر میں نے خواہش کی قرآن مجید حفظ کروں، لیکن میرا قوت حافظہ جواب دے چکا تھا.

پھر میں نے خواہش کی اللہ کے لیے روزے رکھوں مگر صحت ساتھ چھوڑ چکی تھی.

پھر میں نے خواہش کی رات اٹھ کر تہجد پڑھوں مگر میرے کمزور پاؤں میرے جسم کا بوجھ اٹھانے سے انکاری تھے.

سچ فرمایا تھا کہ

پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں کے آنے سے پہلے غنیمت سمجھو 

جوانی کو بڑھاپے سے 

صحت کو بیماری سے 

امیری کو فقیری سے

فارغ بالی کو مصروفیت سے 

زندگی کو موت سے 

اللہ ! اپنے ذکر ،شکر اور عبادت کی حسن بجا آوری میں ہماری مدد فرما.

اے میرے مسلمان بھائی اور بہن ! 

اگر آپ کے روزانہ کے شیڈول میں 

چاشت کی دو رکعات 

قرآن مجید کا کوئی رکوع 

رات کی وتر 

کوئی اچھی بات 

کوئی صدقہ جو رب کی ناراضگی کو خوشنودی میں بدل دے.

کوئی ایسی نیکی جو آپ اور آپ کے رب کے درمیان ہو 

اگر نہیں تو…….. 

 پھر زندگی کا کیا لطف ؟ پھر کس لیے جی رہے ہیں ؟ ! 

آو روز حسرت کے آنے سے پہلے ،

بڑھاپے کا جوانی کو کھانے سے پہلے،

بیماری کا صحت کو چاٹ جانے سے قبل… عمل کریں ،

 *خود کو بدلیں* .!!

(عربی سے ترجمہ و اضافہ، )

محمد فاروق جمیل چارسدہ سے

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

خاموش دوست

    جوانی میں انسان باپ کو شک کی نگاہ...

روم کا بادشاہ ہرقل

روم کے بادشاہ ہرقل (یا ہرکولیس) کو نبی کریمﷺ...

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا...

امیر ہونے کی دعا ؟

سورہ التوبۃ آیت نمبر 75 وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ عٰہَدَ...

ایک حاجی صاحب کافی بیمار تھے

ایک حاجی صاحب کافی بیمار تھے کئی سالوں...

سینگ ‏والی ‏بکری

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ حضور صلی اللہ...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے