back to top

ایک خاتون کہتی ہیں کہ میں ایک بار میں اپنی ایک پرانی دوست کو ملنے اس کے گھر گئی ۔

میری وہ دوست مجھے بہت چاہ سے ملی اور خوشی کا اظہار کیا ۔ ہم دونوں کافی عرصہ بعد ایک دوسرے سے مل کر بہت خوشی محسوس کر رہی تھیں ۔

کچھ دیر ان کے گھر بیٹھنے کے بعد ان کی ایک چھوٹی بیٹی آئی اور کہنے لگی :

امی امی ! کیا ہم آج جنت میں گھر نہیں بنائیں گے ؟

میں نے پہلے تو اسے سنا ان سنا کر دیا

مگر وہ بچی بار بار وقفے وقفے سے اپنی امی سے یہ بات پوچھنے لگی حتی کہ اس کی دوسری بہن بھی جو اس سے کچھ بڑی تھی آ گئی اور اس نے بھی یہی سوال کیا

تب ان کی ماں نے بچوں کا اصرار اور میرے چہرے پر ظاہر ہونے والی اجنبیت کو اچھی طرح بھانپ لیا تو بولیں : کیا تم دیکھنا چاہتی ہو کہ یہ بچے کیا کہہ رہے ہیں اور کس طرح یہ جنت میں گھر بناتے ہیں ؟

میں نے کہا بالکل ، کیوں نہیں ۔ میں تو ضرور دیکھنا چاہوں گی ۔

چنانچہ پھر وہ خاتون ایک چٹائی پر بیٹھ گئیں اور اس کے بچے اور بچیاں جو چار پانچ سال سے لے کر دس بارہ سال تک کے تھے سب اس کے ارد گرد بیٹھ گئے ۔

پھر ان کی ماں نے پوچھا : ہاں بھائی اب ہم جنت میں گھر بنائیں ؟

سب بچوں نے بیک زبان ہو کر کہا : جی ۔

چنانچہ پھر ان کی ماں نے اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنے کے بعد سورۃ الاخلاص پڑھنا شروع کیا اور بچے بھی اپنی ماں کے ساتھ ساتھ وہی سورۃ الاخلاص دھرانے لگے اور دس بار انہوں نے یہ سورۃ الاخلاص پڑھ لی

پھر ان کی ماں اپنے بچوں سے بولی : اب یہ بتاوں کہ اپنے اپنے اس محل میں کوئی خزانہ بھی رکھنا چاہتے ہو ؟

سب بچوں نے کہا : ہاں

تو پھر ماں نے لا حول و لا قوۃ الا باللہ پڑھنا شروع کیا اور بچے بھی اپنی ماں کے ساتھ یہی کلمات دھرانے لگے ۔

پھر ماں نے پوچھا : ہاں تو اب تم یہ چاہتے ہو کہ رسول کریم ﷺ تمہاری بات کا جواب بھی دیں ؟ اور پھر تم قیامت کے دن رسول کریم ﷺ کے مبارک ہاتھوں سے حوض کوثر سے پیو اور پھر تمہیں کبھی پیاس بھی نہ لگے ؟

سب بچوں نے پھر جواب ہاں میں دیا

تو اب ماں نے دورد شریف پڑھنا شروع کیا اور بچے بھی اپنی ماں کے ساتھ درود شریف پڑھنے لگے ۔

پھر انہوں نے کچھ دیر سبحان اللہ ، الحمد للہ ، اللہ اکبر اور لا الہ الا اللہ کا بھی وِرد کیا ۔

آخر میں ان کی ماں نے کہا : ٹھیک ہے بچو ۔ آج جنت میں گھر بنانے کا کام پورا ۔ اب جاو اور اپنا اپنا کام کرو شاباش ۔

مہمان خاتون یہ سب کچھ حیرت انگیز نظروں سے دیکھتی رہی ۔ جب وہ اس عمل سے فارغ ہو گئیں تو میزبان خاتون کہنے لگی :

دیکھیں یہ تو آپ بھی جانتی ہیں کہ سب بچے یہ چاہتے ہیں کہ وہ کچھ دیگر اپنی ماں کے ساتھ بیٹھیں اور اپنی ماں سے کچھ سنیں اور دل بہلائیں ۔

چونکہ ہمارے یہ بچے آج کل کارٹون وغیرہ بھی دیکھتے ہیں اور اس میں یہ دیکھتے ہیں کہ کس طرح کارٹون کے کردار اپنا اپنا گھر بناتے ہیں اور اس میں اپنے لیے خزانے بھی جمع کرتے ہیں تو میں نے چاہا کہ کیوں نہ میں اپنے بچوں کا یہ شوق بھی پورا کروں اور ان کے لیے اچھی تربیت بھی ہو جائے جو نہ صرف ان کی دنیا کو خوشگوار بنائے بلکہ ان کی آخرت کو بھی سنوار دے ۔

بس یہی سوچ تھی جس کے نتیجے میں اللہ تعالی نے میرے دل میں یہ ترکیب ڈال دی اور اس کا اثر تم نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ۔

وہ مہمان خاتون یہ سب دیکھ کر عزم کر کے اٹھی کہ وہ بھی اپنے گھر میں ایسا ماحول بنائے گی۔۔۔۔۔

*کیوں کہ بچے پال لینا کمال نہیں۔۔۔۔۔۔*

*بچے تو جانور بھی پل لیتے ہیں۔۔۔۔۔*

*تربیت کرنا جانوروں اور انسانوں میں فرق کرتا ہے۔۔۔۔*

عقیقہ کیا ہے؟

*مسئلہ #86* *عقیقہ کیا ہے؟* سوال: مہربانی فرما کر عقیقہ پر روشنی ڈالیں۔ اور کیا بچوں کا عقیقہ کرنا لازمی ہے اور کس عمر تک کرسکتے ہیں؟ جواب: جب...

تعویذ لٹکانا جائز؟

بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa:980-89/L=7/1439 اگر تعویذ اسمائے حسنی ،ادعیہ ماثورہ وغیرہ پر مشتمل ہواور اس کو نافع بالذات نہ سمجھا جائے بلکہ اس کو دواکی...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

​عذر تسلیم کرکے رشتوں کو مضبوط بنا نا سیکھیں

"آپ نے میری کال پِک نہیں کی،دودفعہ...

مومن کا معاملہ عجیب ہے ۔ اس کا ہرمعاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہے

 بھلائی ہر حال میں مومن کے ساتھ ہے  ```الحدیث النبوی:```رسول...

ایک چور اور بادشاہ کی بیٹی

  کسی زمانے میں ایک چور تھا، وہ ایک بادشاہ...

ایک آدمی کو اعتراض کرنے کی بہت عادت تھی

یک آدمی کو اعتراض کرنے کی بہت عادت تھی ...

Oh Allah – I Believe

Oh ALLAH, I have no money, but I have...

‏دعا شدت کے ساتھ، یقین کے ساتھ، ضد کے ساتھ مانگیں

‏دعا شدت کے ساتھ، یقین کے ساتھ، ضد کے...

Hadith: Easing Others

Sahih Al Bukhari - Book of Knowledge Volumn 001, Book...

اَلۡیَوۡمَ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ ؕ وَ طَعَامُ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ حِلٌّ لَّکُمۡ

سورہ المآئدۃ آیت نمبر 5اَلۡیَوۡمَ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ ؕ...

متعلقہ مضامین

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

بلی ، طوطا اور ﭨﺎﺋﯿﮟ ﭨﺎﺋﯿﮟ

 ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻃﻮﻃﺎ ﭘﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﯾﮏ ﺑﻠﯽ ﻃﻮﻃﮯ ﭘﺮ ﺟﮭﭙﭩﯽ ﺍﻭﺭ ﻃﻮﻃﺎ ﺍﭨﮭﺎ...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...

مدینہ سے ترکی – یہ حادثہ میری ہدایت کا سبب بن گیا

یہ دو ایسے نوجوانوں کا قصہ ہے جو مدینہ منورہ سے ترکی سیر سپاٹے کیلئے گئے۔ ان کا مقصد اپنے جیسے دوسرے نوجوانوں کی...

تھپکی کی طاقت

وہ ایک کند ذہن بچہ تھا۔ روز سکول آتا لیکن اسے کبھی سبق یاد نہیں ہوتا تھا۔استاتذہ سے روز ڈانٹ ڈپٹ اور مار کھانا اس...