back to top

۔         _________محبت کے مستحق __________

    

      حضرت معاذ سواری پر ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ان کے ساتھ ساتھ پیدل چل رہے ہیں _ حضرت معاذ بے قرار ہوکر عرض کرتے ہیں :

“اے اللہ کے رسول! میں اتر جاؤں؟” مگر آپ صلى الله عليه وسلم فرماتے ہیں : ” نہیں، بیٹھے رہو _” آپ صلى الله عليه وسلم برابر انھیں مختلف ہدایات دے رہے ہیں _جب فارغ ہوئے تو کچھ دیر خاموش رہے ، پھر فرمایا : ” اے معاذ ! شاید اگلے سال تم سے ملاقات نہ ہو _ تم واپس آؤ تو تمھارا گزر میری مسجد اور میری قبر کے درمیان سے ہو _”

یہ سننا تھا کہ حضرت معاذ رونے لگے _  اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنا چہرہ مبارک ان کی طرف سے پھیرا  اور مدینہ کی طرف کرکے فرمایا :

         ” إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِي الْمُتَّقُونَ، مَنْ كَانُوا وَحَيْثُ كَانُوا “.

(مسند أحمد :22052 )

  

    ” مجھ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو تقوی کی روش پر گام زن ہوں _ وہ چاہے جو ہوں اور چاہے جہاں کے ہوں _”

     

      اس حدیث میں بہت صاف اور دو ٹوک الفاظ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی محبت اور قربت  حاصل کرنے کا طریقہ بتایا ہے _

       تقوی کیا ہے ؟ تقوی کسی ظاہری ہیئت کا نام نہیں ، بلکہ دل کی کیفیت کا نام ہے _تقوی یہ ہے کہ انسان ہر وقت اللہ اور اس کے رسول کی رضا کو اپنے پیش نظر رکھے _ وہ کام انجام دینے کی کوشش کرے جن کا انھوں نے حکم دیا ہے _ ان کی ناراضی اور غضب سے بچے اور ان کاموں کے ارتکاب سے حتی الامکان خود کو بچائے جن سے انھوں نے روکا ہے _

        اس حدیث میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فضیلت کو کوئی بھی انسان حاصل کرسکتا ہے _  وہ کسی بھی سماجی حیثیت کا مالک ہو ، کسی بھی خطے اور علاقے کا رہنے والا ہو ، کسی رنگ و نسل کا ہو –

وہ اپنے اندر تقوی کی صفت پیدا کرلے ، اسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و کی قربت اور محبت حاصل ہو جائے گی اور جسے اللہ کے رسول کی محبت حاصل ہوجائے اسے اللہ تعالی بھی اپنا محبوب بنالے گا __!!

Hadith: Two main blessings

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum Wa-Rahmatullahi Wa-Barakatuhu To Make The Heart Tender - 27th Dhul Hijjah 1432 (23rd November 2011) ...

10 Tips on How to be a Successful Husband

1. Dress up for your wife, look clean and smell good. When was the last time we...

برگر اور جوس

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Story: The kid and the sweets

A Sweet Lesson!!!   Once a boy went to a shop...

رات کا آخری پہر تھا اور سردی تھی

 *رات کا آخری پہر تھا اور سردی تھی کہ...

عقلمند لوگوں کی باتیں – قسط نمبر 6

- غصہ ہمیشہ حماقت سے شروع ہو کر ندامت...

زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے، سب اُسی کا ہے

أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ...

Hadith: Importance of Azaan and Prayers

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala...

Hadith: Good Manners – what to do at home

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

متعلقہ مضامین

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...

مائی نیم از جینا

خاتون نے فلائیٹ ہموار ہوتے ہی اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا دیا‘ میں نے کتاب بند کی اور اس کے ساتھ گرم جوشی سے...

پلاسٹک کی پلیٹ

پلاسٹک کی پلیٹ میرے کام کی ہے یہ اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں...

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں وہ ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے ۔اکثر ایسا ہوتا کہ وہ نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے...