back to top


یہ ہمیشہ پرانے زمانے میں زندہ رہتی ہیں، انہیں لگتاہے کہ ان کی اولاد دنیا کی معصوم ترین اولاد ہے۔ 

انہیں ہر وقت یہ خطرہ رہتا ہے کہ ان کا بچہ ہمیشہ بچہ ہی رہے گا اور دنیا کی چالاکیوں سے ناواقف رہے گا۔ 

یہ دنیا کے ہر مسئلے کا حل دعاؤں کو قرار دیتی ہیں اور حیرت انگیز طور پران کی دعائیں رنگ بھی لے آتی ہیں۔

ان کی اکثریت موبائل فون استعمال کرنا نہیں جانتی،

بڑی بڑی باتیں نہیں سمجھتی،

دلائل سے بات نہیں کر سکتی،
ٹوئٹر سے انجان ہے،

سادہ زندگی گذارتی ہے،

کسی بھی بات کو سچ سمجھ لیتی ہے،

بڑی جلدی گھبرا جاتی ہے،

چھوٹی چھوٹی باتوں پر سہم جاتی ہے، لڑائی سے گھبراتی ہے۔ 

ہم میں سے شائد کسی کو نہ پتا ہو کہ ہماری ماں کون سا کھانا بہت شوق سے کھاتی ہے ؟

اس کی پسند کیا ہے ؟

ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ماں کو کس رنگ کا سوٹ پسند ہے، پسندیدہ سویٹ ڈش کون سی ہے ؟

آپ نے کبھی اپنی ماں کو کسی چیز کے لیے للچاتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا،

ہم میں سے اکثریت کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے،

یاد کیجئے اپنے بچپن کے وہ دن جب آپ پیٹ بھر کر کھانا کھاتے تھے اور ماں ہمیشہ ہانڈی پونچھ پونچھ کر پیٹ بھرتی تھی۔

ہم میں سے کتنے لوگوں کو یادہے کہ ان کی ماں کو جب بے وقت بھوک لگتی ہے تو وہ کیا کھاتی ہے؟

کیا آپ نے کبھی اِس پرانی ماں کو برگر یا پیزے کے لیے مچلتے دیکھا ہے؟

اسے جو بھی دے دیا جائے یہ صبر شکر کرکے کھا لیتی ہے، یہ سخت بیمار بھی ہو تو اسے بچوں کی فکر کھائے جاتی ہے، 

یہ ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہے، یہ اتنی سادہ ہوتی ہے کہ اپنے جہیز کی چیزیں بھی یہ سوچ کر پیٹی میں رکھ دیتی ہے کہ بیٹی کے کام آئیں گی۔

ہمیں ایسا ہی لگتاہے جیسے ہماری ماں بس شروع سے ہی ایسی تھی،

نہیں۔۔۔یہ ماں بھی کبھی نوجوان تھی،

اس کی بھی کچھ خواہشیں ،

کچھ امنگیں تھیں،

لیکن ماں بنتے ہی اس نے اپنے سارے جذبے، سارے شوق دفن کرلیے

اور صرف اولاد کی ھی ہوکر رہ گئی۔

اللہ پاک سب کی ماوں کو زندہ سلامت رکھیں

آمین ثم آمین

Islamic Questions & Answers for Your Kids

Even if you dont have kids, refresh this knowledge. About The Islamic Beliefs and Practices¬How many are the fundamental principles of Islam?The faith of Islam...

​فرانس کے مشہور گاؤں ’’ کولمبے لیڈو زگ لیزا‘‘ کے ایک خوبصورت مکان

  فرانس کے مشہور گاؤں '' کولمبے لیڈو زگ لیزا'' کے ایک خوبصورت مکان میں بیٹھا چارلس ڈیگال اقتدار کی راہداریوں میں گزرے سنہرے وقت...

قصور وار کون؟

Hadith: alcohol trade

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Hadith: Friday prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Friday Prayer Volumn...

انوکھی طلاق

دفتر میں کام کرتے ہوئے ایک صاحب کا موبائل...

Hadith: Prolonging Prostration (Sajda)

Sahih Al Bukhari - Book of Prayer At Night...

اک گڑیا رانی بول اٹھی

جند باپ کی سن کا ڈول اٹھی اک گڑیا رانی...

Hadith: Guarantee of Paradise

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah ...

ایک چینی بڑھیا

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی...

Hadith: Seek Forgiveness before its late

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions Volumn...

متعلقہ مضامین

کمپیٹیشن – آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

نیکی پلٹ کر آتی ہے

ملک صاحب ابھی چند دن پہلے لندن سے اپنے جگر کی پیوند کاری کروانے کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں. خدا نے ان کو...

بات معمولی سی تھی

" بات معمولی سی تھی ، لیکن اس نے تکرار کا رُخ اختیار کر لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی میں نے ایک دکان...

تھپکی کی طاقت

وہ ایک کند ذہن بچہ تھا۔ روز سکول آتا لیکن اسے کبھی سبق یاد نہیں ہوتا تھا۔استاتذہ سے روز ڈانٹ ڈپٹ اور مار کھانا اس...