[12/07, 14:15] Mufti Mahmood Ul Hassan: السلام علیکم۔ عرض ہے کہ اٹھارہ سال پہلے والدین نے اپنی اولاد سے پوچھے بغیر ایک بیٹے کے نام جائیداد کردی جو باقی اولاد کے مقابلے میں حیثیت میں کم اور مستحق تھا تو ایسا کرنا جائز ہے ؟ اب کیا حکم ہے ؟
[12/07, 14:15] Mufti Mahmood Ul Hassan: وعلیکم السلام زندگی میں والدین اپنے جائیداد کے خود مالک ھوتے ھیں۔ زندگی میں والدین کی جائیداد کے ساتھ اولاد کا کوئی تعلق نہیں ھوتا لھذا اس میں تصرف کرتے ھوئے اولاد کو اعتماد میں لینے کی چنداں ضرورت نہیں۔ اور زندگی میں والدین جو کچھ اولاد کو دیتے ھیں۔ وہ ھدیہ ھوتا ھے۔ اس میں قانون میراث کی پابندی ضروری نہیں۔ ہاں اس میں کسی کو محروم کرنے کا جذبہ نہیں ھونا چاھئے ۔ بلکہ کسی ضرورت مند اور مستحق کو نوازنے کی نیت ھونی چاھئے ۔ لھذا مذکورہ صورت میں یہ ھدیہ درست ھے۔