back to top

سوال: نیاز اور صدقہ میں کیا فرق ہے؟

جواب: جو مال اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اللہ کی راہ میں غرباء و مساکین کو دیا جاتا ہے یا خیر کے کسی کام میں خرچ کیا جاتا ہے، اسے “صدقہ” کہتے ہیں، 

صدقہ کی تین قسمیں ہیں:

۱:فرض، جیسے زکات۔

۲:واجب، جیسے نذر، صدقہٴ فطر اور قربانی وغیرہ۔

۳:نفلی صدقات، جیسے عام خیرات۔

پہلی دو قسموں کے صدقات  (زکات، صدقہ فطر وغیرہ)  مستحق کو دینا ہی ضروری ہے، جب کہ نفلی صدقات  غریب اور امیر دونوں کو دے سکتے ہیں۔

اور کسی کام کے ہونے پر کچھ صدقہ کرنے کی یا کسی عبادت کے بجا لانے کی منت مانی جائے تو اس کو “نذر” کہتے ہیں۔ مصرف کے اعتبار سے “نذر” کا حکم زکات کا حکم ہے، اس کو صرف غرباء کھاسکتے ہیں، غنی نہیں کھاسکتے، “نیاز” کے معنی بھی نذر ہی کے ہیں۔

اور نیاز کا ایک معنی عرف میں  یہ بھی ہے کہ لوگ بزرگوں کے ایصال وثواب کے لیے یا اپنے فوت شدہ اقارب کے لیے کھانا وغیرہ بنواکراس پر فاتحہ وغیرہ پڑھ کر اسے  تقسیم کرتے ہیں تو اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ اگر یہ نیاز انہی بزرگوں کے نام کی ہو، یعنی ان سے ان بزرگوں کا تقرب مقصود ہو تو  یہ حرام ہے ، اس کا کھانا بھی حرام ہے؛ کیوں کہ یہ نذر لغیر اللہ ہے۔ اور اگر یہ نذر  اللہ کی رضا کے لیے ہو، صرف  اس کا ثواب بزرگوں یا فوت شدگان کو پہنچایا جائے تو  اس کے جائز ہونے کے لیے چند شرائط ہیں:

1۔۔ اس کے لیے کوئی تاریخ ہمیشہ کے لیے مقرر نہ کی جائے، یعنی کسی دن کی تخصیص نہ کی جائے۔

2۔۔  نذر مانی گئی ہو تو جو کھانا کھلانا ہو وہ صرف فقراء کو کھلائے، مال داروں کو نہ کھلائے۔

3۔۔ اس کو لازم اور واجب نہ سمجھا جائے، اور نہ کرنے والوں پر لعن طعن نہ کی جائے۔

4۔۔ قرض لے کر اپنی وسعت سے زیادہ خرچ نہ کرے۔

5۔۔ اور بھی کوئی خلافِ شرع کام اس کے ساتھ نہ ملائے۔

6۔۔ جن دنوں میں اہلِ بدعت وغیرہ کا شعار ہو ان دنوں میں بھی نہ کیا جائے۔

مذکورہ شرائط کے ساتھ نذر ونیاز  جائز ہے، لیکن موجودہ زمانہ میں اس کے جو طریقے رائج ہیں، ان میں مذکورہ شرائط کی رعایت نہیں کی جاتی، اور اس میں دیگر  بھی کئی مفاسد شامل ہوگئے ہیں، لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔(مستفاد: آپ کے مسائل اور ان کا حل، امداد المفتیین) فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144004201208

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مفتی محمود الحسن لاہور

Miswak: A Cultural, Religious And Scientific Heritage

Dear Fellows I will post a series of articles comprising different aspects of MISWAK/SIWAK/ARAK sticks. My articles will comprise the historical background, islamic relevance and...

How to be successful

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Hadith: Straightening the rows for prayer

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala...

Hadith: do not reject the gifts of perfumes

Narrated 'Azra bin Thabit Al-Ansari (Radi-Allahu 'anhu): When I went...

Hadith: Curing Fever

Sahih Al Bukhari - Book of Medicine Volumn 007, Book...

Hadith: Correct way of sitting in Prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

Gheebat – When it is allowed and when not?

Prophet Muhammad (s) once said to Imam 'Ali ('a):...

The Tests from Allah Subhanahu wa Ta’ala

Allah tells us that we will be...

How to Practice Gratitude in Islam – Shukar-guzari

Gratitude :The quality of being thankful; readiness...

متعلقہ مضامین

بات معمولی سی تھی

" بات معمولی سی تھی ، لیکن اس نے تکرار کا رُخ اختیار کر لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی میں نے ایک دکان...

میرا توسب کچھ ہی غلط ہے

ایک ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا...

مدینہ سے ترکی – یہ حادثہ میری ہدایت کا سبب بن گیا

یہ دو ایسے نوجوانوں کا قصہ ہے جو مدینہ منورہ سے ترکی سیر سپاٹے کیلئے گئے۔ ان کا مقصد اپنے جیسے دوسرے نوجوانوں کی...

سب سے زیادہ خوشی آپ کو کس چیز میں محسوس ہوئی

حقیقی خوشی عبدالغفار سلفی ، بنارس        ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں ریڈیو اناؤنسر نے اپنے مہمان سے جو ایک کروڑ پتی شخص تھا...

اگر تُو نے مجھے نہ بتایا تو سزا کے لئے تیار ھو جا

بادشاہ ایک درویش کے پاس گیا جو کسی خاص ورد میں مصروف تھا بادشاہ نے اس درویش سے اس ورد کی بابت دریافت کیا...

ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا

میں ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا۔ لیکن راستے میں رش اور چیکنگ کی وجہ سے میں ائیرپورٹ لیٹ پہنچا۔جلدی سے...