back to top

دوڑ کے مقابلوں میں فنش لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا کا ایتھلیٹ عبدالمطیع سب سے آگے تھا، مگر اس نے سمجھا کہ وہ دوڑ جیت چکا ہے، اس کے بالکل پیچھے سپین کا رنر ایون فرنینڈز دوڑ رہا تھا اس نے جب دیکھا کہ مطیع غلط فہمی کی بنیاد پر رک رہا ہے تو اس نے اسے آواز دی کی دوڑو ابھی فنش لائن کراس نہیں ھوئی، مطیع اس کی لینگوئج نہیں سمجھتا تھا اس لئیے اسے بالکل سمجھ نہ آئی، یہ بہترین موقع تھا کہ فرنینڈز اس سے آگے نکل کے دوڑ جیت لیتا مگر اس نے عجیب فیصلہ کیا اس نے عبدالمطیع کو دھکا دے کے فنش لائن سے پار کروا دیا

تماشائی اس سپورٹس مین سپرٹ پر دنگ رہ گئے، فرنینڈز ھار کے بھی ھیرو بن چکا تھا

ایک صحافی نے بعد میں فرنینڈز سے پوچھا تم نے یہ کیوں کیا

فرنینڈز نے جواب دیا

“میرا خواب ہے کہ ہم ایک ایسا معاشرہ قائم کریں جہاں کوئی دوسرے کو اس لئیے دھکا دے تاکہ وہ جیت سکے”

صحافی نے پھرپوچھا “مگر تم نے کینیا کے ایتھلیٹ کو کیوں جیتنے دیا”

فرنینڈز نے جواب دیا

“میں نے اسے جیتے نہیں دیا، وہ ویسے ہی جیت رہا تھا، یہ دوڑ اسی کی تھی”

صحافی نے اصرار کیا” مگر تم یہ دوڑ جیت سکتے تھے”

فرنینڈز نے اس کی طرف دیکھا اور بولا

” اس جیت کا کیا میرٹ ہوتا؟ اس میڈل کی کیا عزت ہوتی؟ میری ماں میرے بارے میں کیا سوچتی؟”

اقدار نسل در نسل منتقل ہوتی ہیں، ہمیں اپنے بچوں کو کیا سکھانا چاھئیے، بلاشبہ یہ کہ جیتنے کےلئے کوئی بھی ناجائز طریقہ اختیار نہیں کرنا، وہ آپ کی نظر میں جیت ہوسکتی ہے، دنیا کی نظر میں آپ کو بددیانت کے علاوہ کوئی خطاب نہیں ملے گا

انشورنس ناجائز ھے – تکافل انشورنس کا شرعی متبادل ھے۔

تکافل انشورنس کا شرعی متبادل ھے۔ انشورنس ناجائز ھے۔سود اور جوا پرمشتمل ھونے کی وجہ سے انشورنس میں سود ایسے ھے کہ بندہ انشورنس کمپنی کو...

اپنی بیوی کے اپنے بارے میں تاثرات جانیئے

اپنی بیوی کے اپنے بارے میں تاثرات جانیئےطریقہ بہت آسان سا ہے: بازار سے ایک پیٹی اناروں کی خرید کر لائیے، پیٹی کو کچن میں...

Hadith: 7 lucky people

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Hadith: Best Dua

great prayer indeed... it covera all three major stages...

Hadith: Attaining Faith

Sahih Al Bukhari - Book of Belief Volumn...

Hadith: Intoxicating drinks are haram

Volume 1, Book 4, Number 243: Narrated Aisha ...

غصہ‘ خوف‘ نفرت‘ حیرت‘ لطف اور اداسی

جو شخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھتا ھو وہ بڑی...

Hadith: about prophet Moses

Sahih Al Bukhari - Book of Loans, Payment Of...

​بچوں کی جنسی تربیت کیسے کریں؟

ہم سب اس الجھن کا شکار ہیں کہ بچوں...

​والدینی کے زعم میں والدین کی کوتاہیاں

والدینی کے زعم میں والدین کی کوتاہیاں =========== ہمارے سماج میں...

متعلقہ مضامین

جہانگیر صاحب کی گاڑی

پچھلے ہفتے جہانگیر صاحب کی گاڑی جو گھر کے باہر کھڑی تھی چوری ہوگئی۔ لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں...

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...

میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی

. میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی، میرے سسر دو بڑی ٹیکسٹائل ملز کے مالک تھے، دولت کی ریل پیل تھی، دنیا کی...

وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے

  مجھے کسی صاحب نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا. وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے. ایجنٹ انھیں ترکی لے گیا. یہ ازمیر شہر میں دوسرے لوگوں...

کہانی – ایک سانپ

بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سانپ گهس آیا. یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تهی۔اس کا جسم وہاں پڑی ایک...

بیٹا یہ لوگ میرے دوست نہیں تھے

ڈاکٹر نے جب میرے والد کے حقے پر پابندی لگائی تو یہ خبر میرے والد کے لیے صورِ اسرافیل کی حیثیت رکھتی تھی‘ یہ پریشان...