ایک آدمی کے گھر کوئی مہمان وارد ہوا..
اس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آدھا کلو عمدہ گوشت لیتے آؤ بیٹا گیا باہر اور کافی دیر بعد خالی ہاتھ لوٹا..
باپ نے پوچھا گوشت کہاں ھے ؟
*بیٹا* : میں قصائی کے پاس گیا اور کہا کہ جو سب سے عمدہ گوشت ہے تمھارے پاس وہ ددو
قصائی نے کہا میں تمہیں ایسا گوشت دوں گا گویا کہ مکھن هو..
تو میں نے سوچا اگر ایسا ہی ہے تو مکھن ہی لے لوں
تو میں بقال کے پاس گیا اور کہا جو سب سے عمدہ مکھن ہے تمہارے پاس وہ دےدو..
بقال نے کہا میں تمہیں ایسا مکھن دوں گا گویا کہ شہد ہو
تو میں نے سوچا اگر ایسا ہی ہے تو شہد ہی خرید لوں تو میں شہد والے کے پاس گیا اور کہا جو سب سے عمدہ شہد ہے تمہارے پاس وہ دے دو..
تو شہد والے نے کہا میں تمہیں ایسا شہد دوں گا گویا کہ بالکل صاف شفاف پانی ہو..
تو میں نے سوچا اگر یہی قصہ ہے تو پانی تو ہے ہی گھر میں موجود
اس لئے میں خالی ہاتھ واپس آ گیا…
*باپ* : واہ بیٹے یہ تم نے بہت شاطرانہ عقل پائی لیکن ایک نقصان کر دیا
وہ یہ کہ ایک دکان سے دوسری دکان جانے میں تمہاری چپل گِھس گئ ہوگی..
*بیٹا*: نہیں ابا ایسا نہیں ہے میں مہمان کی چپل پہن کر گیا تھا