مسئلہ #136
موضوع:
یزدان نام رکھنے کا حکم
سوال:
لڑکے کا نام “یزدان” رکھنا کیسا هے؟
جواب:
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحيم
”یزدان“ کے معنی ہیں: خدا، نیکی اور خیر کا خالق۔ (فیزوز اللغات ص:1467، ط: فیزوز سنز)
’’مجوس‘‘ کے عقيدے کے مطابق خیر اور شر کے الگ الگ خالق ہیں، خیر اور نیکی کا پیدا کرنے والا ”یزدان“ اور شر اور برائی کا پیدا کرنے والا ”اہرمن“ ہے۔ اور یہ ان دونوں کو اپنا خدا تسلیم کرتے ہیں؛ اس لیے یہ نام رکھنا جائز نہیں ہے۔
الملل والنحل (2 / 37):
“ثم إن التثنية اختصت بالمجوس، حتى أثبتوا أصلين اثنين، مدبرين قديمين؛ يقتسمان الخير والشر، والنفع والضر، والصلاح والفساد، يسمون أحدهما: النور والآخر الظلمة. وبالفارسية: يزدان وأهرمن. ولهم في ذلك تفصيل مذهب.”
فقط والله اعلم
مفتی ڈاکٹر سلمان صاحب لاہور