سنتیں گھر پر پڑھنا افضل ہے یہ مسجد میں؟

*مسئلہ #015*

سوال:

سنتیں گھر پر پڑھنا افضل ہے یہ مسجد میں؟

جواب:

گھر پر سنتیں پڑھنا افضل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے۔ عبداللہ بن سعد (رض) فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: دونوں میں کون افضل ہے گھر میں نماز پڑھنا یا مسجد میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  تم میرے گھر کو نہیں دیکھتے کس قدر مسجد سے قریب ہے، اس کے باوجود بھی مجھے فرض کے علاوہ نفلی نمازیں گھر میں پڑھنی زیادہ محبوب ہیں  ۱؎۔ (ابنِ ماجہ: ۱۳۷۸)

مگر اس کے لیے شرط یہ ہے کہ گھر کا ماحول پُر سکون ہو اور اس کو گھر جاتے ہی مصروفیت نہ آ لے اور یہ جاتے ہی اور کاموں میں مشغول نہ ہو جائے۔

نوٹ: اِدھر یہ حدیث بھی ذہن میں رہے کہ

(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھروں میں بھی نمازیں پڑھا کرو اور انہیں بالکل مقبرہ نہ بنا لو۔ بُخاری: ۴۳۲) اس بات کا سوال اپنے آپ سے کرنا چاہیے کہ کیا ہم مساجد کے علاوہ اپنے گھروں میں بھی نماز کو قائم کر رہے ہیں؟

اگر نہیں کر رہے تو ان تمام احادیث کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گھروں میں بھی نفلی اعمال کو فروغ دیا جائے۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *