ابن ابی حاتم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی سند سے حضرت مالک بن طیار رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا ہے کہ روز قیامت حضرت داؤد علیہ السلام کو عرش کے پاس کھڑا کیا جائے گا ۔ اللہ رب العزت ارشاد فرمائیں گے اے داؤد ! آج اسی خوبصورت، گداز، رس بھری آواز میں میری حمدوثنا کرو جس طرح تم دنیا میں میری بزرگی بیان کیا کرتے تھے۔ وہ عرض کریں گے اے رب ! یہ کیسے ممکن ہے جب تو نے اس کیفیت کو سلب فرما لیا ہے ہے ۔ اللہ رب العزت عزت فرمائیں گے گے وہ آواز تمہیں لوٹائی جا رہی ہے ۔ چنانچہ جب حضرت داؤد علیہ السلام اپنی آواز کا جادو جگائیں گے تو اہل جنت بھی مد ہوش ہو جائیں گے ۔
تفسیر ابن کثیر
سورۃ ص
صفحہ 66