بہن/بھائی کو زکات دینے کا حکم

بہن/بھائی کو زکات دینے کا حکم

سوال:

کیا بہن کو زکات دینا درست ہے؟

جواب:

اگر سگی بہن مستحقِ زکات ہے تو اس کو زکات کی رقم دی جاسکتی ہے، بلکہ اس کو زکات کی رقم دینا زیادہ باعثِ ثواب ہوگا، زکات کی ادائیگی کا ثواب الگ اور رشتہ داری کا لحاظ رکھنے اور صلہ رحمی کرنے کا ثواب الگ۔ البتہ اگر بہن زیرِ کفالت ہو تو زکات کی رقم خرچے میں ادا نہ کرے۔ نیز کھانا پینا مشترک ہو تو زکات کی رقم مشترکہ خرچے میں نہ آئے۔

فقط واللہ اعلم

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *