کلاس روم میں سناٹا طاری تھا۔ طلبا کی نظریں کبھی
پروفیسر کی طرف اٹھتیں اور کبھی بلیک بورڈ کی طرف۔ پروفیسر کے سوال کا جواب
کسی کے پاس نہیں تھا۔ سوال تھا ہی ایسا۔

وزیٹنگ
پروفیسر  انصاری نے ہال  میں داخل ہوتے ہی بغیر ایک لفظ  کہے بلیک بورڈ پر
ایک لمبی لکیر کھینچ دی۔ پھر اپنا رخ طلبا کی طرف کرتے ہوئے پوچھا….

”تم میں سے کون ہے جو اس لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کردے؟”….

”یہ
ناممکن ہے۔”، کلاس کے ایک ذہین طالبعلم نے آخر کار اس خاموشی کو توڑتے
ہوئے جواب دیا۔ ”لکیر کو چھوٹا کرنے کے لیے اسے مٹانا پڑے گا اور آپ اس
لکیر کو چھونے سے بھی منع کررہے ہیں۔” باقی طلبا نے بھی گردن ہلا کر اس کی
تائید کردی۔

پروفیسر  نے گہری نظروں سے طلبا
کو دیکھا اور کچھ کہے بغیر مسکراتے ہوئے  بلیک بورڈ پر اس  لکیر کے نیچے ہی
اس سے بڑی ایک اور لکیر کھینچ دی۔   اب اوپر والی لکیر کے سامنے یہ لکیر
چھوٹی نظر آرہی تھی۔

پروفیسر نے چاک ٹیبل پر رکھتے ہوئے کہا:

”آپ 
نے آج اپنی زندگی کا ایک بڑا سبق سیکھا ہے،  وہ  یہ ہے  دوسروں کو نقصان
پہنچائے بغیر، ان کو بدنام  کیے بغیر، ان سے حسد  کیے بغیر، ان سے الجھے
بغیر ان سے آگے کس طرح نکلا جاسکتا ہے….”

آگے
بڑھنےکی خواہش  انسان کی فطرت میں شامل ہے۔ اس خواہش کی تکمیل کا ایک طریقہ
یہ ہے کہ دوسرے کو چھوٹا بنانے کی کوشش کی جائے۔ مگر ایسی صورت میں انسان
خود بڑا نہیں ہوتا۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دوسروں سے الجھے بغیر خود کو
طاقتور اور بڑا بنانے پر توجہ دی جائے۔  دوسروں سے الجھے بغیر آگے بڑھنا،
ترقی کا صحیح طریقہ ہے۔ یہ طریقہ فرد کے لیے بھی بہتر ہے اور قوموں کے لیے
بھی۔ اس طریقے پر اجتماعی طور پر ہمارے پڑوسی ملک چین نے سب سے زیادہ عمل
کیا ہے اور بہترین نتائج حاصل کیے ہیں۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *