ایک انصاری آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا میرے والدین کی کی وفات کے بعد ان سے حسن سلوک مجھ پر ضروری ہے ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں چار چیزیں ضروری ہیں
ان کی نماز جنازہ پڑھنا ان کے لئے مغفرت طلب کرنا، ان کے کئے ہوئے عہد کو پورا کرنا، ان کے دوستوں کا احترام کرنا اور ان کی طرف سے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا یہ ایسا حسن سلوک ہے جو ان کی موت کے بعد تم پر واجب ہے
حوالہ: تفسیر ابن کثیر
سورہ بنی اسرائیل
صفحہ 62