*یا الله یا رحمن یا حیی یا قیوم یا ذوالجلال والاکرام یا رب*
*ہمیشہ مجھ سے راضی رہنا اور مجھے ایسے کاموں کی توفیق دے جو تجھے راضی کریں اور مجھے اپنے پسندیدہ بندوں میں بنا۔*
*✨۲یاالله میرے گناہ معاف کر دے اور مجھے ایسے کاموں کی توفیق دے جو میرے اعمال نامہ میں سے ان گناہوں کو مٹا دیں*
*✨۳ یا الله مجھے صراط المستقیم، قرآن و سنت کا راستہ عطا فرما*
*✨۴ یا الله مجھے اور میرے گھر والوں کو دین پر استقامت دے اور ہمیں گمراہ ہونے سے بچا*
*✨۵ یا الله میرے اور میرے گھر والوں کے لئے ہمیشہ کے لئے حلال رزق کے دروازے کھول دے*
*✨۶ یا الله میرے اخلاق رسول اللہﷺ کے اخلاق کی طرح خوبصورت بنا دے*
*✨۷ یا الله بولنے،عمل کرنے اور معاملات میں میرے اخلاق بہترین بنا دے*
*✨۸ یا الله مجھے اور میرے شوہر کو بار بار حج اور عمرہ کے لئے بلا،روزی کے راستے ہمارے لئے کھول اور ہر مرحلے میں آسانی عطا فرما*
*✨۹ یا الله اپنی محبت کو میرے لئے میری زندگی میں ہر چیز اور ہر انسان سے زیادہ کر دے*
*✨۱۰ یا الله مجھے ہدایت دے کہ میں ان لوگوں اور عملوں سے محبت کروں جن سے تو محبت کرتا ہے*
*✨۱۱ یا الله میرے دل کو ان باتوں سے آزاد کر دے کہ لوگ کیا کہتے اور کیا سوچتے ہیں مجھے لوگوں کے رویوں سے بے نیاز کر دے*
*✨۱۲یا الله مجھے ان لوگوں میں سے کر دے جو دوسروں کے لئے فائدہ مند ہیں اور جو اپنے علم اور عمل کی وجہ اچھے نقش قدم چھوڑ جاتے ہیں*
*✨۱۳ یا الله میری ساری صلاحتیں اپنے دین کی خدمت میں استعمال کرا اور مجھے دنیاوی معاملات میں ضائع ہونے سے بچانا*
*✨۱۴ یا الله مجھے اور میرے گھر والوں کو صحت عطا فرما اور اپنی عافیت میں رکھ*
*✨۱۵ یا الله میرے گھر کو متقین،صابرین،اور محسنین کا گھر بنا دے*
*✨۱۶ یا الله میرے والدین کو صحت اور خوشیوں سے نواز ان کو صابر و شاکر بنا اور ان کو ہر قسم کی برائی اور مایوسی سے بچا*
*✨۱۸یاالله مجھے اپنے والدین اور استادوں کی خدمت کرنے کے بہترین مواقع عطا فرما*
*✨۱9یاالله میرے والدین کی معفرت فرما ان کے درجات بلند فرما انکو جنت الفردوس عطا فرما*
*✨۲۰یاالله میرے شوہر اور گھر والوں کو ہمیشہ دین کے کاموں میں میرا مددگار بنانا*
*✨۲۱یاالله ہمارے گھر والوں کے دل نرم کر اور جو تجھ سے دور ہیں ان کو ہدایت عطا فرما*
*✨۲۲یاالله میرے رزق میں برکت اور وسعت عطا فرما*
*✨۲۳یاالله مجھے ایمان اور اسلام کی حالت میں شہادت کی موت نصیب فرمانا*
*✨۲۴یاالله قرآن کو میرے دل کی بہار بنا اس کا حفظ کرنا میرے لئے آسان بنا اور مجھے قرآن کو خوبصورت انداز میں پڑھنے کی قابلیت عطا فرما*
*✨۲۵یاالله میری زندگی کو قرآن اور رسول اللہﷺ کی سنت کے مطابق ڈھال دے*
*✨۲۶یاالله مجھے رسول اللہﷺ کی سنتوں کو زندہ کرنے والا بنا اور اللہ کے بعد ان سے سب سے زیادہ محبت کرنے والا بنا*
*✨۲۷یاالله جو کچھ میں نے سیکھا ہے وہ میرے عمل کا حصہ بن جائے اور اچھے اعمال کرنے میں مجھے استقامت نصیب فرما*
*✨۲۸یاالله مجھے الله کی خاطر لوگوں سے محبت کرنے والا اور لوگوں کو اللہ سے جوڑنے کا ذریعہ بنا*
*✨۲۹یاالله میری زندگی سے ہر قسم کا جھوٹ،ریا، اور غیبت نکال دے اور میرے دل میں ان چیزوں کی نفرت ڈال دے*
*✨۳۰یاالله مجھے ہمت و حوصلہ دے کہ میں اللہ کے حقوق ااور بندوں کے حقوق محسنوں کی طرح ادا کروں*
*✨۳۱یاالله مجھے میرے گھر والوں،بچوں،شاگردوں اور ہر ایک کے لئے اچھا نمونہ بنا*
*✨۳۲یاالله مجھے دین،دنیا اور آخرت کی ہر خیر نصیب فرما*
*✨۳۳یاالله مجھے توفیق دے کہ بہترین نماز قائم کروں جو میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنے*
*✨۳۴یاالله چھٹے ہوئے روزوں کو مکمل کرنا آسان کر دے*
*✨۳۵یاالله مجھے مسنون روزوں میں،پیر اور جمعرات کے روزے اور ایام بیض کے روزوں میں مستقل مزاجی عطا فرما*
*✨۳۶یاالله مجھے ایسے اچھے اعمال کی توفیق دے جس سے قیامت کے دن تیرا سایہ نصیب ہو*
*✨۳۷یاالله میرے صدقات قبول فرما اور قیامت کے دن انہیں میرے لئے سایہ بنا*
*✨۳۸یاالله اپنے دین کے بہترین کام کے لئے مجھے چن لے*
*✨۳۹یاالله مجھے ان لوگوں میں کر جن کو اپنے رب کا دیدار نصیب ہو*
*✨۴۰یاالله مجھے اور میرے گھر والوں کو اپنے دین کی خدمت کے لئے چن لے*
*✨۴۱یاالله مجھے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمانا*
*✨۴۲یاالله مجھے رسول اللہﷺ کی صحبت نصیب فرمانا*
*✨۴۳یاالله میرے دل کو ہر قسم کے کینہ اور منافقت سے پاک کر دے*
*✨۴۴یاالله میری نیت کو ہمیشہ کے لئےاپنے لئے خالص کر دے*
*✨۴۵یاالله یا الله مجھے بغیر حساب کتاب اور سوال جواب کے جنت میں داخل کر دے*
*爐 “امین ثّم امین”*