فقیہ فرماتے ہیں کہ دس خصلتیں ایسی ہیں جن سے آدمی اچھے لوگوں میں شامل ہو جاتا ہے اور درجے پاتا ہے
پہلی صفت صدقے کی کثرت ہے
دوسری تلاوت قرآن کی کثرت
تیسری ایسے لوگوں کے پاس بیٹھنا جو آخرت کی یاد دلائیں اور دنیا سے بے رغبتی سکھائیں
چوتھی صلہ رحمی
پانچویں بیمار کی مزاج پرسی کرنا ہے
چھٹی ایسے اغنیاء سے میل جول نہ رکھنا جو آخرت سے غافل ہوں
ساتویں آنے والے دن (قیامت) کی فکر میں لگے رہنا
آٹھویں امیدوں میں کمی اور موت کو بکثرت یاد کرنا
نویں خاموشی اختیار کرنا اور کلام میں کمی رکھنا
دسویں خصلت تواضع ہے اور عام لباس پہننا فقراء سے محبت کرنا ان کے ساتھ مل جل کر رہنا مساکین اور یتیموں کے قریب رہنا اور ان کے سروں پر ہاتھ رکھنا ہے
حوالہ: تنبیہ الغافلین
باب صدقہ
صفحہ نمبر 391