back to top

آخرت کی عدالت میں پیش ھونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے-

*‏1*- ساری فائلیں اوپن ھوں گی-

ونُخرِجُ لَهُ يَوْمَ القِيامَةِ كِتابا يَلقاهُ مَنْشُورًا•

ترجمہ!!!

“اور بروزِ قیامت ھم اسکے سامنے اسکا نامہ اعمال نکالیں گے- جسے وہ اپنے اوپر کھلا ھوا پا لے گا-“

(سورة بنی إسرائيل-13)

*‏2*- سخت نگرانی کی حالت میں پیشی ھوگی-

وَجَاءتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ•

ترجمہ!!!

“اور ہر شخص اس طرح آئےگا- کہ اسکے ساتھ ایک لانے والا ھوگا- اور ایک گواھی دینے والا-“

(سورة ق-21)

*‏3*- کسی پر کوئی ظلم نہیں ھوگا-

وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ•

ترجمہ!!!

“میں اپنے بندوں پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے والا نہیں ھوں-“

(سورة ق-29)

*‏4*- دفاع کے لئے وہاں کوئی وکیل نہ ھوگا-

اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا•

ترجمہ!!!

“لے! خود ھی اپنی کتاب آپ پڑھ لے- آج تو تو آپ ھی اپنا حساب خود لینے کو کافی ھے-“

(سورة بنی إسرائيل-14)

*5*- رشوت اور سفارش بالکل نہیں چلے گی-

يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ•

ترجمہ!!!

“اس دن نہ مال کام آئے گا- نہ اولاد”

(سورة الشعراء-88)

*‏6*- ناموں میں کوئی تشابہ نہ ھوگا

وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا•

ترجمہ!!!

“تمھارا رب بھولنے والا نہیں-“

(سورة مريم-64)

*7*- فیصلہ ہاتھ میں دیا جائے گا-

فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَؤُوا كِتَابِيهْ•

ترجمہ!!!

“سو جسے اسکا نامۂ اعمال اسکے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا- تو وہ کہنے لگے گا- کہ لو میرا نامۂ اعمال پڑھو-“

(سورة الحاقة-19)

*‏8*- کوئی غائبانہ فیصلہ نہیں ھوگا-

وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ•

ترجمہ!!!

“اور سب کے سب ھمارے سامنے حاضر کئے جائیں گے-“

(سورة يس-32)

*‏9*- فیصلے میں کوئی ردوبدل نہیں ھوگی-

مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ•

ترجمہ!!!

“میرےیہاں فیصلے بدلے نہیں جاتے”

(سورة ق-29)

*‏10*- وہاں جھوٹے گواہ نہ ھوں گے-

يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ•

ترجمہ!!!

“جبکہ انکے مقابلے میں انکی زبانیں اور انکے ہاتھ پاؤں انکے اعمال کی گواھی دیں گے-“

(سورة النور-24)

*‏11*- ساری فائلیں حاضر ھوں گی-

أحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ•

ترجمہ!!!

“جسےاللہ نے شمار رکھا ھے- اور جسے یہ بھول گئے-“

(سورة المجادلة-6)

*‏12*- اعمال تولنے کا باریک پیمانہ ھوگا-

وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَىٰ بِنَا حَاسبين•

ترجمہ!!!

“قیامت کے دن ھم درمیان میں لا رکھیں گے- ٹھیک ٹھیک تولنے والے ترازو کو- پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا- اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ھوگا- ھم اسے لا حاضر کریں گے- اور ھم کافی ہیں- حساب کرنےوالے”

(سورة الأنبياء-47)

یاد رکھیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کا دورانیہ ایک منٹ بھی نہیں ھے-

اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنِاِْ فِی الدِّیْنِ-

“اے ﷲ! ھمیں دین کی سمجھ عطا فرما-“

آمين

Association with whom?

Beautiful explanation by Maulana Rumi: Explaining the meaning of 'Association' he said:.."A rain drop from the sky: if it is caught by clean hands, is...

Whom Allah SWT does not Love

   "Surely Allah does not love those who exceed...

ایک جادوئی کپ

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

میری امی اب میری بات نہی سنتیں

امی سو رہی ہیں.اور شاید بڑی گہری اور پرسکون...

Hadith: men n women

Sahih Al Bukhari - Book of Dress Volumn 007,...

Hadith: Making Business Deal

Sahih Al Bukhari - Book of Sales And Trade Volumn...

Hadith: what to pray at sleep and at wake up

Sahih Al Bukhari - Book of Oneness, Uniqueness Of...

کیا عورتیں مسجد میں نمازپڑھ لیں

  مفتی صاحب معلوم کرنا تھا کہ حضور صلی...

Hadith: The 5 Pillars of Islam

Sahih Al Bukhari - Book of Belief Volumn 001, Book...

مجلسوں کے بھی آداب ہوتے ہیں

   ہماری ایک عزیزہ کے چہرے پر الرجی ہوگئی ان...

متعلقہ مضامین

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...

ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺎﻭﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ

ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ كا ﭘﻨﮑﭽﺮ ﻟﮕﻮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮨﻔﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺎﻭﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ،ﺩﯾﺮ...

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

ایک چینی بڑھیا

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کیلئے دو مٹکے تھے، جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر...

​ایک شخص کا ایک بیٹا روز رات کو دیر سے آتا

ایک شخص کا ایک بیٹا تھا روز رات کو دیر سے آتا اور جب بھی اس سے باپ پوچھتا کہ بیٹا کہاں تھے.؟  تو جھٹ سے...