کہتےھیں کہ ایک بادشاہ نےایک عظیم الشان محل تعمیر کروایا جس میں ھزاروں آئینےلگائےگئےتھےایک مرتبہ ایک کتا کسی نہ کسی طرح اس محل میں جا گھسا رات کےوقت محل کا رکھوالا محل کا دروازہ بند کر کےچلا گیالیکن وہ کتا محل میں ھی رہ گیا کتے نےجب چاروں جانب نگاہ دوڑائی تو اسےچاروں طرف ھزاروں کی تعداد میں کتےنظرآئےاسےھر آئینے میں ایک کتا دکھائی دےرھاتھا اس کتےنےکبھی بھی اپنےآپ کو اتنےدشمنوں کےدرمیان پھنساھوا نھیں پایا تھا اگر ایک آدھ کتا ھوتاتو شائد وہ اس سےلڑ کر جیت جاتالیکن اب کی بار اسےاپنی موت یقینی نظر آ رھی تھی ۔۔ کتا جس طرف آنکھ اٹھاتا اسےکتےھی کتے نظرآتےتھےاوپر اور نیچےچاروں طرف کتےھی کتےتھے۔۔ کتےنےبھونک کر ان کتوں کو ڈرانا چاھا دھیان رھےآپ جب بھی کسی کو ڈرانا چاھتےھیں آپ خود ڈرےھوئےھوتےھیں ورنہ کسی کو ڈرانےکی ضرورت ھی کیاھے؟ جب کتے نےبھونک کر ان کتوں کو ڈرانےکی کوشش کی تو وہ لاکھوں کتےبھی بھونکنےلگے اس کی نس نس کانپ اٹھی اور اسےمحسوس ھوا کہ اس کےبچنےکاکوئی راستہ نھیں کیونکہ وہ چاروں طرف سےگھر چکا تھا آپ اس کتے کا درد نھیں سمجھ سکتےجب صبح چوکیدار نےدروازہ کھولا تو محل میں کتےکی لاش پڑی تھی اس محل میں کوئی بھی موجود نہ تھا جو اسےمارتا محل خالی تھا لیکن کتےکےپورےجسم میں زخموں کےنشان تھےوہ خون میں لت پت تھا اس کتے کے ساتھ کیا ھوا ؟؟؟؟ خوف کےعالم میں وہ کتا بھونکا جھپٹا دیواروں سےٹکرایا اور مر گیا ۔۔
آپ نےکبھی غور کیا کہ آپ کےسبھی تعلقات سبھی حوالے آئینوں کی مانند ھیں ان سب میں آپ اپنی ھی تصویر دیکھتےھیں غور کریں اور دیکھیں ؟ کہ نفرت سےبھرا آدمی یہ دیکھ رھاھےکہ سب لوگ اس سےنفرت کرتےھیں لالچی آدمی کو یوں معلوم ھوتاھے کہ سب اس کو لوٹنےکےمنصوبےبنا رھےھیں وہ اپنےلالچ کی تصویر دنیا کےآئینہ خانےمیں دیکھتاھے شہوانیت کا مریض سوچتاھےکہ ساری دنیا اسےجسم پرستی کی دعوت دےرھی ھے آپ جو کچھ بھی ھیں وھی کچھ آپ کو اپنے چاروں طرف دکھائی پڑتاھے اور سارا جگ آئینہ ھےجس میں آپ کو اپنا آپ ھی دکھائی پڑ رھا ھوتاھے