ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا۔ جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔

20 روپے میں آپ جیسے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں۔

30 روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں-

اور

50 روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسے دِکھنا چاہتے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں!

مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے 50 روپے والی فوٹو بنوائی ھے۔۔۔

اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے!!

آپ جیسے بھی ھیں ، بہت اچھے ھیں ۔۔۔۔

20 روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رھیں گے

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *