لوگوں میں دہشت نہ پھیلائیے

پروردگار عالم نے اپنے بندوں سے فرمایا

مایوس نہ ہو۔

جناب یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے فرمایا

مایوس نہ ہو۔

جناب یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائی سے فرمایا

مایوس نہ ہو۔

جناب شعیب علیہ السلام نے جناب موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا

ڈرئے مت۔

ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے اپنے صحابی سے فرمایا

غم نہ کھا کہ بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

اضطراب کی گھڑیوں میں لوگوں کے درمیاں سکون و اطمینان پیدا کرنے والی باتیں پھیلانا خدائی اور نبوی طریقہ کار ہے۔

سکون و اطمینان اور خدا پر بھروسہ کو پھیلائیے کہ مشکلات سے نجات قریب ہے۔ اس لئے کہ

ان مع العسر یسرا

بے شک سختی کے ساتھ آسانی ہے۔

لہذا مضطرب اور پریشان نہ ہوئیے اور زیادہ سے زیادہ استغفار کرتے رہئے اس لئے کہ ارشاد خداوند ہے

و ماکان اللہ معذبہم و ہم یستغفرون 

خدا ان پر عذاب نہیں کرے گا جب تک کہ وہ استغفار کرتے رہیں گے۔

خدایا! معاف فرمادے۔ رحم فرما، جو برائیاں ہم سے جانتا ہے درگزر فرما کہ بے شک تو ہی صاحب عزت، صاحب جلال اور صاحب کرم ہے۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *