back to top

ہم اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟

نیا ڈنر سیٹ خریدا ہے تو کھانا پرانے میں کیوں کھایا جائے؟

نئے کپڑے سلوائے ہیں تو اُنہیں عام حالات میں بھی پہننے میں کیا مضائقہ ہے؟

گھر میں ڈیڑھ لٹر والے کولڈ ڈرنک کی خالی بوتلوں کے انبار لگتے جا رہے ہیں

لیکن پھینکنے کا حوصلہ نہیں پڑ رہا۔

نیا بلب خرید لیا ہے تو پرانے کو سٹور میں کیوں سنبھال کے رکھ دیا ہے؟

باتھ رو م میں نیا شیونگ ریزر موجود ہے تو پرانے پندرہ ریزر کا انبار کیوں لگا رکھا ہے؟

پانچ سو روپے والا لائٹر خرید ہی لیا ہے تو اُسے استعمال کیوں نہیں کرتے؟

نئی بیڈ شیٹ کیوں سوٹ کیس میں پڑی پڑی پرانی ہوجاتی ہے؟

جہیز میں ملی نئی رضائیاں کیوں بیس سال سے استعمال میں نہیں آئیں؟

باہر سے آیا ہوا لوشن کیوں پڑا پڑا ایکسپائر ہو گیا ہے؟؟؟

دل چاہیئے۔۔۔!

نئی چیز استعمال کرنے کے لیے

پہاڑ جتنا دل چاہیئے‘

جو لوگ اس جھنجٹ سے نکل جاتے ہیں ان کی زندگیوں میں عجیب طرح کی طمانیت آ جاتی ہے۔

یہ لوگ شرٹ خریدیں تو اگلے دن پورے اہتمام سے پہن لیتے ہیں۔

یہ ہر اوریجنل چیز کو اُس کی اوریجنل شکل میں استعمال کرتے ہیں

اور ہم جیسے دیکھنے والوں کو لگتا ہے جیسے یہ بہت امیر ہیں

حالانکہ یہ سب چیزیں ہمارے پاس بھی ہوتی ہیں

لیکن ہماری ازلی بزدلی ہمیں ان کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتی۔

دن پہ دن گذرتے جاتے ہیں لیکن ہم نقل کی محبت میں اصل سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔

کسی کے گھر سے کیک آ جائے تو خود کھانے کی بجائے سوچنے لگتے ہیں کہ آگے کہاں دیا جا سکتا ہے۔

ہر وہ کیک جس پر لگی ٹیپ تھوڑی سی اکھڑی ہوئی ہو‘ اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل خانہ نے ڈبہ کھول کر چیک کیا ہے اور پھر اپنے تئیں کمال مہارت سے اسے دوبارہ پہلے والی حالت میں جوڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

پتہ نہیں کیوں ہم میں سے اکثر کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ اچھی چیز ہمارے لیے نہیں ہو سکتی۔

اور تو اور

ہم بچے سے جوان ہوگئے مگر اپنے ناپ کے کپڑے اور جوتے نصیب نہ ہوئے،

جوتا احتیاطاً ایک دو نمبر بڑا لیا جاتا، لاکھ پہن کر رو کر بھی دکھایا کہ دیکھو اماں میری ایڑھی تو اس جوتے کی کمر تک جا رھی ھے مگر ایک ہی جواب کہ پاؤں بڑھ رہا ہے اگلے سال پورا ہو جائے گا اور اگلا سال آیا بھی نہ ہوتا اور جوتا لیرو لیر ہو جاتا،

کپڑے ہمیشہ ایک بالشت بڑے رکھوانے ہیں تا کہ اگلے سال چھوٹے بھائی کو بھی پورے ہو جائیں ـ چلیں اس شر میں بھی خیر یہ تھی ،،

ہم ساری زندگی اچھے لباس کے میلا ہونے کے ڈر سے جیتے ہیں اور پھر ایک دن دودھ کی طرح اجلا لباس پہن کر مٹی میں اتر جاتے ہیں۔۔۔

  خوش رہیے

اور خوشیاں بانٹیے

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Hadith: dont consider sins as small sins

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

Hadith: sins removal

Sahih Al Bukhari - Book of Patients Volumn 007,...

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

حضرت ابوموسیٰ کہتے ہیں، کہ ہم لوگ نبی صلی...

The funeral

Yesterday I had an interesting experience that I feel...

ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ الله ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ

ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ الله ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ...

المنان

المنان  ( اللہ سبحانہ تعالی ایسا احسان کرنے والا...

سکینت والی آیات

سکینت والی آیات۔ ۔ ۔ جو غم، کمزوری اور...

ﻭﺯﯾﺮ ﺑﮍﺍ ﮨﻮﺷﯿﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪ ﺗﮭﺎ

ﮐﺴﯽ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﺎ ﻭﺯﯾﺮ ﺑﮍﺍ ﮨﻮﺷﯿﺎﺭ ﺍﻭﺭ...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے