back to top


مجهے مارکیٹ جا نا تها بہترین سا گفٹ خریدنا تها.گاڑی نکال هی رهی تهی ،کہ ایک عورت قریب آکر کهڑی هو گئی،بولی بی بی جی بہت غریب هوں کچه مدد کر دیں،

مجهے غصہ آگیا ،بس تم لوگ جہاں گاڑی دیکهتے هو فورا پہنچ جاتے هو اپنی ضرورتیں بتانے وہ بولی نہیں بی بی جی ،جهوٹ نہیں کہه رهی میں واقعی ضرورتمند هوں ،سردی بہت هے اور میرے پاس کوئی گرم کپڑا نہیں مجهے کوئی گرم کپڑا دے دیں آپ کا بهلا هو گا،

هو گیئں تمہاری فرمائشیں شروع ،اگلی بات بهی ساتهہ هی بتا دو،میں نے طنز کیا ،وہ گاڑی کے ساتهہ ساتهہ چلنے لگی ،نہیں بی بی جی اور کچهہ نہیں مانگتی بس گرم کپڑا دے دو ،اپنی کوئی اترن دے دو میرا وقت گزر جائے گا ،اپنی اترن دےدو بی بی جی ،میرا غصہ اور بڑهہ گیا .هٹو راستے سے .مجهے دیر هو رهی هے،وہ سہم کر پیچهے هٹ گئی اور میں نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی ۔ ۔ ۔

مارکیٹ ابهی دور تهی کہ گاڑی ٹریفک جام میں پهنس گئی پتہ چلا کہ سڑک پر مرمت کا کام هو رها هے اس لئے نکلنے میں ٹائم لگے گا ،سخت کوفت هوئی مگر مجبوری تهی ،رکنا پڑا ،
وقت گزارنے کے لئے ادهر ادهر دیکهنے لگی ، قریب هی فٹ پاتهہ پر ایک بهکارن پاوں پهیلائے بیٹهی تهی ،میری نظر اس پر ٹک گئی ,اس کے بائیں هاتهہ میں دو روٹیاں تهیں ،ان پر سالن نام کی کوئی چیز رکهی تهی ،پهیلی هوئی گود میں بهی روٹی کے کچهہ ٹکڑے پڑے تهے ،اس نے اپنے هاتهہ میں پکڑی هوئی روٹی کا نوالا توڑا ،اسے سالن میں ڈبویا اور اپنے منہ میں ڈال لیا ، پهر گود میں پڑے هوئے ٹکڑوں میں سے ایک ٹکڑا اٹهایا اور خود سے تهوڑے فا.صلے پر بیٹهے هو ئے کتے کے آگے رکهہ دیا ,وہ بهی شائد بهوکا تها ،فورا کهانے لگا ۔ ۔

میں توجہ سے اسے دیکهنے لگی .وہ بار بار ایسا هی کرتی،ایک نوالہ اپنے منہ میں ڈالتی اور ایک ٹکڑا کتے کے آگے رکهہ دیتی ،پهر یہ هوا کہ گود میں رکهے هوے ٹکڑے ختم هو گئے،اسنے اپنے لئے نوالہ بنایا،منہ میں رکهنے لگی تواس کی نظر کتے پر پڑی،وہ اسے هی دیکهہ رها تها،جانے کیا سوچ کر اس نے اپنے هاتهہ میں پکڑی هوئی بقیہ روٹی اس کے آگے رکهہ دی لے تو کها لے،میں اس کی آواز بخوبی سن سکتی تهی وہ بولی میرا کیا هے اتنی گاڑیاں کهڑی هیں،ابهی اٹهہ
کے مانگوں گی،کوئی ڈانٹے گا،کوئی دهتکارے گا،اور کوئی مدد بهی کر دے گا ،میرا پیٹ بهر جائے گا مگر تو بےزبان کیسے اٹهے گا ،تیرا تو پاوں زخمی هے،
یہ کہه کر وہ بے نیازی سے اٹهی اور گاڑیوں کی لمبی قطار میں گم هو گئی،مجهے یوں لگا جیسے میں آسمان سے زمین پر آ گری هوں
مجهہ سے تو اس نے صرف اترن مانگی تهی ،منہ کا نوالہ نہیں…

حبیبہ

Hadith: story of honesty and charity

Sahih Al Bukhari - Book of Virtues And Merits Of The Prophet (pbuh) And His Companions Volumn 004, Book 056, Hadith Number 678. ...

اگر بندے کا نماز با جماعت میں وضو ٹوٹ جائے تو اس کے لیے کیا حکم ہے۔اور اگر امام ہو تو اس کے لیے...

 السلام وعلیکم مفتی صاحب اگر بندے کا نماز با جماعت میں وضو ٹوٹ جائے تو اس کے لیے کیا حکم ہے۔اور اگر امام ہو...

Hadith: 4 things and 3 things

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Hadith: following Imam during prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

صحت مند جگر

  جگر انسانی جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جو غذا...

Hadith: If Allah SWT wants to do favor …

Sahih Al Bukhari - Book of Holding Fast To...

تکبیرِ تحریمہ اورقیام

تکبیرِ تحریمہ یعنی اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کرنا۔ نیت...

بےایمان چور

 کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ ایک چھوٹے...

ہرن اور شیر

ہرن کی رفتار تقریباً 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی...

میری امی جب بھی مجھے نماز پڑھنے کا کہتی

میری امی جب بھی مجھے نماز پڑھنے کا کہتی...

بااخلاق کون ؟

امام جلال الدین سیوطیؒ نے اپنی کتاب ’’الکنز المدفون...

متعلقہ مضامین

سچی کہانی – بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ

* بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ (سچی کہانی) *یہ تحریر اب لکھ رہا ہوں ، کیونکہ شاید اس کی اب سب...

تھپکی کی طاقت

وہ ایک کند ذہن بچہ تھا۔ روز سکول آتا لیکن اسے کبھی سبق یاد نہیں ہوتا تھا۔استاتذہ سے روز ڈانٹ ڈپٹ اور مار کھانا اس...

بیوی کا عاشق

بیوی کا عاشق کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار اور دانا عورت رہتی تھی جس کا خاوند اُس سے بہت ہی پیار کرتا تھا۔ دونوں میں...

تم میرے بچے کو کیوں ڈانٹتے ہو؟

وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تها،کالج کے بعد جب یونیورسٹی میں داخل ہوا تو باپ کی معمولی تنخواہ اس کے اخراجات پورے...

میں باغی نہیں ہوں

ایک دن مرحوم آخوند کاشی وضو کر رہے تھے کہ ایک شخص بہت جلدی میں آیا، تیزی سے وضو کیا اور نماز شروع کردی... مرحوم...