مساجد کے فضائل واحکام – جماعت اور اس کی اہمیت

نماز مسجد میں ادا کرنا شعارِ دین ہے:

اس سلسلے میں اب زیادہ طول دینا مناسب نہ ہوگا، مگر یہ ذکر فائدے سے خالی نہیں کہ علماء نے انہی وجوہ کی بنا پر مسجد کے اندر جماعت کی نماز کو شعارِ دین قرار دیا ہے۔ 

حافظ ابنِ قیم ؒ کے الفاظ ہیں:

*فإن الصلاۃ في المسجد من أکبر شعائر الدین وعلاماتہ۔ (کتاب الصلاۃ: ۱۰۵)*

بلاشبہ مسجد میں جمع ہو کر نماز ادا کرنا دین کا ایک بڑا شعار اور اس کی علامت ہے۔

نظمِ جماعت اور اس کی اہمیت:

مسجد کے اندر نمازِ جماعت کی جو حیثیت ہے اور مسجد کو نماز سے جو گہرا تعلق ہے، اس کے ثابت ہو جانے کے بعد بتلانا ہے کہ جماعت کی نماز کو شریعت میں کیا خصوصیت و مرکزیت حاصل ہے اور اس کی تاکید قرآن وحدیث میں کس اہمیت کے ساتھ آئی ہے؟

حوالہ۔۔۔۔۔(اسلام نظام مسجد) ابو محمد الفیضانی احمدآباد گجرات

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *