نیا فراڈ
السلام علیکم دوستوں ایک مشورہ درکار ہے برائے مہربانی اپنی راۓ دیں۔ مجھے ایک پلاٹ مل رہا ہے بارہ لاکھ کا جو کہ اس وقت پندرہ لاکھ مالیت کا ہے لیکِن شرط یہ ہے کہ میں یہ کسی اور کو فروخت نہیں کر سکتا بلکہ جس سے لے رہا ہوں وہ ہی مجھ سے ایک سال بعد پندرہ لاکھ میں خریدے گا یعنی مجھے بارہ لاکھ پر ایک سال کے بعد تین لاکھ منافع ہوگا۔ کیا میں یہ انویسٹمنٹ کرلوں؟ ؟
یہ فرا ڈ کی ایک شکل ھے ھمارے شہر میں کافی لوگوں کو فراڈیوں نے چونا لگایا بلکہ ان کا طریقہ اس سے بھی زیادہ لالچی ھوتا ھے مثلا وہ کہتے ھے میرے عزیز کے پاس ایک زمین ھے جو کہ بہت قمیتی ھے میرے عزیز کو اس کا اصل ریٹ نہیں معلوم میرے پاس اس وقت پیسے نہیں ھے آپ وہ زمین ستر لاکھ میں خرید لیں۔اور سال بعد تک آپ نے وھی زمین مجھے اسی لاکھ یا جو بھی مارکیٹ کا ریٹ ھوگا مجھے واپس کرنی ھوگی اور اس سودے کا آپ کو پانچ لاکھ روپے بیعانہ اور اسٹام کر لیا جاتا ھے آپ خوش ھو جا تے سال میں کنفرم منافع بھی اور بیعانہ بھی ھاتھ میں آگیا۔اب آتے ھے اصل فراڈ کی طرف پہلی بات وہ زمین ھی متنازعہ ھوتی ھے اور دوسری بات اس کی قمیت ھی پنتس لاکھ ھوتی ھے ۔پانچ لاکھ ڈال کر بھی وہ تیس لاکھ کا چونا لگا دیتے ھیں اور زمین بھی آپ سے دوبارہ نہیں خریدتے