back to top

 

 

قدرت اللہ شہاب کی تصنیف “شہاب
نامہ” سے ایک اقتباس

 جس مقام پر اب منگلا ڈیم واقع ہے وہاں
پر پہلے میرپور کا پرانا شہر آباد تھا_جنگ کے دوران اس شہر کا بیشتر حصہ ملبے کا
ڈھیر بنا ہوا تھا_ایک روز میں ایک مقامی افسر کو اپنی جیپ میں بٹھائے اس کے گرد و
نواح میں گھوم رہا تھا راستے میں ایک مفلوک الحال بوڑھا اور اس کی بیوی ایک گدھے
کو ہانکتے ہوئے سڑک پر آہستہ آہستہ چل رہے تھے_دونوں کے کپڑے میلے کچیلے اور پھٹے
پرانے تھے،دونوں کے جوتے بھی ٹوٹے پھوٹے تھے_انہوں …نے اشارے سے ہماری جیپ کو
روک کر دریافت کیا”بیت المال کس طرف ہے؟” آذاد کشمیر میں خزانے کو بیت
المال ہی کہا جاتا ہے_

میں نے پوچھا_بیت المال میں تمہارا
کیا کام؟_

بوڑھے نے سادگی سے جواب دیا_میں نے
اپنی بیوی کے ساتھ مل کر میرپور شہر کے ملبے کو کرید کرید کر سونے اور چاندی کے
زیورات کی دو بوریاں جمع کی ہیں،اب انہیں اس “کھوتی” پر لاد کر ہم بیت
المال میں جمع کروانے جا رہے ہیں_

ہم نے ان کا گدھا ایک پولیس کانسٹیبل
کی حفاظت میں چھوڑا اور بوریوں کو جیپ میں رکھ کر دونوں کو اپنے ساتھ بٹھا لیا تا
کہ انہیں بیت المال لے جائیں-

آج بھی وہ نحیف و نزار اور مفلوک
الحال جوڑا مجھے یاد آتا ہے تو میرا سر شرمندگی اور ندامت سے جھک جاتا ہے کہ جیپ
کے اندر میں ان دونوں کے برابر کیوں بیٹھا رہا_مجھے تو چاہیئے تھا کہ میں ان کے
گرد آلود پاؤں اپنی آنکھوں اور سر پر رکھ کر بیٹھتا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایسے پاکیزہ سیرت لوگ
پھر کہاں ملتے ہیں_

 

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا کہ میں اور میرے ماموں نے حسب معمول مکہ حرم شریف میں نماز...

ان ڈاکٹروں کے نام جو حرام کماتے ہیں اور حرام کھاتے ہیں

ایک پیغام ان ڈاکٹروں کے نام جو حرام کماتے ہیں اور حرام کھاتے ہیں یہ خیانت ہے کہ ڈاکٹر اپنے مریض کو صرف ان کمپنیوں کی...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

لطائف کیسے محسوس ہوتے ہیں؟

Lataif agar mehsoos hon to wo lataif to rahe...

ہمارا تعلیمی نظام اور جاپان کے اسکول

آپ حیران ہوں گے میٹرک کلاس کا پہلا امتحان...

بغداد کا جنید پہلوان

کسی زمانے میں بغداد میں جنید نامی ایک پہلوان...

Hadith: Bath on Friday

Sahih Al Bukhari - Book of Friday Prayer Volumn...

7 Great Destructive Sins

Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa...

Hadith: Do not swear except by Allah

Sahih Al Bukhari - Book of Merits Of The...

عورت کی عزت

اشفاق احمد مرحوم فرماتے ہیں کہ میں اپنی اہلیہ...

متعلقہ مضامین

مرد ہو؟

  ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے...

ایک چور اور بادشاہ کی بیٹی

  کسی زمانے میں ایک چور تھا، وہ ایک بادشاہ کے محل میں چوری کرنے کے ارادے سے گیا، رات کا وقت تھا اور محل...

Story: The Car Stuck In Mud

A man was lost while driving through the countryside. As he tried to reach for the map, he accidentally drove off the road into...

میں باغی نہیں ہوں

ایک دن مرحوم آخوند کاشی وضو کر رہے تھے کہ ایک شخص بہت جلدی میں آیا، تیزی سے وضو کیا اور نماز شروع کردی... مرحوم...

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...