back to top

 

 

قدرت اللہ شہاب کی تصنیف “شہاب
نامہ” سے ایک اقتباس

 جس مقام پر اب منگلا ڈیم واقع ہے وہاں
پر پہلے میرپور کا پرانا شہر آباد تھا_جنگ کے دوران اس شہر کا بیشتر حصہ ملبے کا
ڈھیر بنا ہوا تھا_ایک روز میں ایک مقامی افسر کو اپنی جیپ میں بٹھائے اس کے گرد و
نواح میں گھوم رہا تھا راستے میں ایک مفلوک الحال بوڑھا اور اس کی بیوی ایک گدھے
کو ہانکتے ہوئے سڑک پر آہستہ آہستہ چل رہے تھے_دونوں کے کپڑے میلے کچیلے اور پھٹے
پرانے تھے،دونوں کے جوتے بھی ٹوٹے پھوٹے تھے_انہوں …نے اشارے سے ہماری جیپ کو
روک کر دریافت کیا”بیت المال کس طرف ہے؟” آذاد کشمیر میں خزانے کو بیت
المال ہی کہا جاتا ہے_

میں نے پوچھا_بیت المال میں تمہارا
کیا کام؟_

بوڑھے نے سادگی سے جواب دیا_میں نے
اپنی بیوی کے ساتھ مل کر میرپور شہر کے ملبے کو کرید کرید کر سونے اور چاندی کے
زیورات کی دو بوریاں جمع کی ہیں،اب انہیں اس “کھوتی” پر لاد کر ہم بیت
المال میں جمع کروانے جا رہے ہیں_

ہم نے ان کا گدھا ایک پولیس کانسٹیبل
کی حفاظت میں چھوڑا اور بوریوں کو جیپ میں رکھ کر دونوں کو اپنے ساتھ بٹھا لیا تا
کہ انہیں بیت المال لے جائیں-

آج بھی وہ نحیف و نزار اور مفلوک
الحال جوڑا مجھے یاد آتا ہے تو میرا سر شرمندگی اور ندامت سے جھک جاتا ہے کہ جیپ
کے اندر میں ان دونوں کے برابر کیوں بیٹھا رہا_مجھے تو چاہیئے تھا کہ میں ان کے
گرد آلود پاؤں اپنی آنکھوں اور سر پر رکھ کر بیٹھتا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایسے پاکیزہ سیرت لوگ
پھر کہاں ملتے ہیں_

 

بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں

میں نے فخر سےبابا جی کو کہا کہ میرے پاس اچھا بنک بیلنس ھے دو گاڑیاں ھیں بچے انگریزی سکول میں پڑھتے ہیں۔ عزت...

Partnership with Allah!

How Well Your Know Quran

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Hadith: Doing Ablution When Junub

Sahih Al Bukhari - Book of Bathing (Ghusl) Volumn 001,...

شریر لڑکا

امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس ایک واقعہ بیان کرتے...

یہ کام نافرمانی کا ہے

6 : سورة الأنعام 121 وَ لَا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا لَمۡ...

ﯾﮧ ﮐﯿﺴﺎ ﺷﮑﺮ ﮬﮯ؟

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺑﮯﺑﮯ ﻧﮯ ﺑﯿﺴﻦ ﮐﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﭘﮑﺎ ﮐﮯ...

پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے

شوگر سنٹر سروسز ھسپتال لاھور کے ماھر امراض شوگر...

نسبت سے فرق تو پڑتا ہے

 نسبت سے فرق تو پڑتا ہے   گندم میں کنکرہوتا ہے،...

سورہ البقرہ کی آخری آیات

   سورہ البقرہ کی آخری آیات جو ہم میں سے...

متعلقہ مضامین

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی...

ﺟﮭﻮﭦ ﻣﻮﭦ ﮐﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ

ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﺍﻥ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﮐﺮﺗﺎ...

میں ایک چھوٹی بچی کی طرح رو رہی تھی

*’روزہ کے ذریعہ میں نے خدا کو پالیا‘**امتہ اللہ ہادیہ (نومسلمہ کے ایمان افروزتاثرات)**مترجم: ٖڈاکٹر محمد کلیم محی الدین*مجھے احساس ہوا کہ میں جس...

میں تمہیں بڑی ھی کام میں آنے والی نصیحتیں کرونگی

​​ ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا.. چڑیا نے اس سے...

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...