امی بھی کبھی کبھی حد ہی کر دیتی ہیں

چھ فٹ سے نکلتا ہوا قد، بھورے بال، نیلی جھیل سی آنکھیں ، گھنی مونچھوں کے سائے تلے گداز ہونٹ ڈارک بلیو جینز کے ساتھ آف وائٹ شرٹ میں کھلا کھلا سفید رنگ، منہ میں چیونگم دبائے، ایک ہاتھ میں ٹینس  کا ریکٹ تھامے اور دوسرے ہاتھ سے ماتھے پہ بکھرے بالوں کو سمیٹتے ہوا گھر میں داخل ہوا۔

ناول کی یہ سطریں قدرے تیز آواز میں پڑھنے کے بعد میں نے امی کو چھیڑتے ہوئے کہا :

آپ نے نہیں ڈھونڈ کے دیا ایسا ہیرو مجھے۔۔

امی :

ہمیں بھی اللہ تعالی نے ایسی اولاد نہیں دی جو صبح فجر میں اٹھے نماز کے بعد تلاوت قرآن پاک کرے ‘ پھر چڑیوں کو دانہ ڈالے ۔پھر واشنگ مشین لگا کر سارے گھر کے کپڑے اس میں ڈالے جب تک پورا راونڈ ہو تب تک گھر کا جھاڑو پوچھا کرلے ۔۔


پورے ہفتے کے کپڑے استری کر کے الماری میں لٹکائے ۔۔

پھر سارے گھر کے لئے ناشتہ بنائے وہ بھی انڈے پراٹھے ۔۔

برتن دھونے کے بعد دوپہر کے کھانے کا انتظام کرے ۔۔

کھانے میں پلاو بنائے جس کی خوشبو سب گھر والوں کو پاگل کردے ۔

ساتھ شامی کباب ‘ ہرا رائتہ ،سلاد، پودینے کی چٹنی بنائے ۔۔

میٹھےمیں کھیر اور شاہی ٹکڑے ۔۔

سلیقے سے کھانا لگائے ۔۔

پھر برتن دھوئے ۔۔

پھر کوئی اچھی سی تاریخی کتاب پڑھے ۔۔

پھر شام کی چائے بنائے ساتھ پکوڑے تلے اور پودینے کی چٹنی تو لازمی ہے نہ ۔۔

اور پھر میں نے اس دن کے بعد سے آج تک ہیرو کی خواہش نہیں کی ۔۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *