آپ اپنی نوکری سے بہت پریشان ہوں گے ۔ ؟
اور لوگ آپ سے کہیں گے کہ اپنی نوکری چھوڑ دو، ایسی نوکری کا کیا فائدہ جہاں پہ اتنی پریشانی ہو، سٹریس ہو ، ابھی استعفی دے دو ۔
یاد رکھیں، ہر انسان کی اپنی طرز زندگی ہے جو آپ کو مشورہ دے رہا ہے شاید اس کی گاؤں میں زمین ہو شاید اس کا بینک بیلنس ہو یا شاید اس کا دوسرے تین بھائی کام کر رہے ہیں اور اس کا گزارا ہو جاتا ہو یا شاید اس کے پاس فیملی نہ ہو ۔
اس لیے کبھی بھی کسی کی باتوں میں آکر نوکری چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ خاص طور پر اپنے کسی کولیگ کی بات میں آکر جو خود تو وہاں بیٹھے رہتے ہیں لیکن کمپنی کے خلاف بول بول کر آپ کو وہاں سے استعفی دلوا دیتے۔ ہیں
مشکل سے مشکل ترین نوکری کریں حالات کا سامنا کریں، یہاں سے آپ بہت کچھ سیکھیں گے ۔
سب پر آتا ہے مشکل وقت ، اور خاص طور پر کسی دوسرے کی اچھی اور سکون والی نوکری دیکھ کر اپنی نوکری کو کوسہ مت کریں ۔ جیسے کہتے ہیں کہ کسی کا بنگلہ دیکھ کر اپنی جھونپڑی کو آگ نہیں لگانی چاہیے ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین