back to top


بڑی دوڑ دھوپ کے بعد وہ آفس پہنچ گیا؛ آج اس کا انٹرویو تھا ۔

وہ گھر سے نکلتے ہوئے سوچ رہا تھا ؛  اے کاش آج میں کامیاب ہو گیا تو فوراً اپنے پشتینی مکان  کو خیر باد کہہ دونگا اور یہیں شہر میں قیام کروں گا ؛ اممی اور ابو کی روزانہ کی مغزماری  سے جان چھڑا لوں گا ۔۔۔۔۔۔۔!

صبح جاگنے سے لےکر رات کو سونے تک ہونے والی مغز ریزی سے اکتا گیا ہوں بیزار ہو گیا ہوں ۔

صبح غسل خانے کی تیاری کرو تو حکم ہوتا ہے پہلے “بستر کی چادر درست کرو پھر غسل خانے جاؤ “!

غسل خانے سے نکلو تو فرمان جاری ہوتا ہے ” نل بند کردیا “

تولیہ سہی جگہ پر رکھا ہے یا یوں ہی پھینک دیا ؟

ناشتہ کرکے کے گھر سے نکلنے کا سوچو تو ڈانٹ پڑی ؛ پنکھا بند کیا یا چل رہا ہے ؟

کیا کیا سنیں یار نوکری ملے تو گھر چھوڑ دوں گا –

آفس میں  بہت سے امیدوار بیٹھے “باس ” کا انتظار کر رہے تھے ؛ دس بج گئے تھے  اس نے دیکھا پیسج کی  بتی ابھی تک جل رہی ہے ؛ امی یاد  آگئی تو بتی بجھا دی ۔آفس کے دروازے پر کوئی نہیں تھا ؛

بازو میں رکھے واٹر کولر سے پانی رس رہاتھا  اسکو بند کردیا والد صاحب کی ڈانٹ یاد آگئی

بورڈ لگا تھا انٹرویو دوسرے منزلے پر ہوگا !

سیڑھی کی لائٹ بھی جل رہی تھی اسے بند کرکے آگے بڑھا تو ایک کرسی سر راہ دکھائی دی اسے ہٹاکر اوپر گیا دیکھا پہلے سے موجود امیدوار اندر جاتے اور فوراً واپس آجاتے تھے ؛ معلوم کرنے پر پتا چلا کے وہ اپلیکیشن لے کر کچھ پوچھتے نہیں ہیں واپس بھیج دیتے ہیں ۔

میرا نمبر آنے پر میں نے اپنی فائل مینجر کے سامنے رکھ دی تمام کاغذات دیکھ کر مینجر نے پوچھا کب سے جوائن کر رہے ہو ؟

ان کے سوال پر مجھے یوں لگا جیسے آج یکم اپریل ہو اور یہ مجھے فول بنا رہے ہیں –

مینجر نے محسوس کر لیا اور کہا اپریل فول نہیں حقیقت ہے ۔

آج کے انٹرویو میں کسی سے کچھ پوچھا ہی نہیں ہے صرف CCTV میں تمھارا برتاؤ دیکھا ہے ۔ سبھی امیدوار آئے مگر کسی نے  نل یا لائٹ بند نہیں کی ۔

مبارک باد کے مستحق ہیں تمہارے والدین کہ جنہوں نے تمہیں تمیز اور تہذیب سکھائی ہے  ۔

جس شخص کے پاس Self Discipline نہیں وہ چاہے جتنا ہوشیار اور چالاک ہو مینجمینٹ اور زندگی کی دوڑ میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکتا ۔

یہ سب ہو جانے کے بعد میں نے پوری طرح یہ طے کر لیا کہ گھر پہنچتے ہی امی اور ابو سے معافی مانگ کر انہیں بتاؤں گا کہ آج اپنی زندگی کی پہلی آزمائش میں انکی چھوٹی چھوٹی باتوں پر روکنے اور ٹوکنے کی باتوں نے مجھے جو سبق پڑھایا ہے ان باتوں کے مقابل میری ڈگری کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔

زندگی کے سفر میں تعلیم ہی نہیں تہذیب کا اپنا مقام ہے
منقول

Hadith: The Greatest Sins

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum Wa-Rahmatullahi Wa-Barakatuhu Witnesses - 12th Dhul Hijjah 1433 (28th October 2012) Narrated Anas...

Hadith: Woman Travel

Sahih Al Bukhari - Book of Shortening The Prayers (At-Taqseer) Volumn 002, Book 020, Hadith Number 194. ----------------------------------------- Narated By Abu Huraira RA...

Hadith: Deeds loved by Allah

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چار قیمتی باتیں

ایک دفعہ حاضرین مجلس سے فرمانے لگے میں تمہیں...

مینڈکوں کا ایک گروہ

مینڈکوں کا ایک گروہ کہیں جا رہا تھا کہ...

تربیت اولاد کا انوکھا انداز

٭ایک شخص کا کہنا ہے :٭میری امی جب بھی...

اپنے سمارٹ فونز اور GSM ڈیوائسز کی تصدیق کے لیے تین طریقے

پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) 20 اکتوبر...

نوجوان نے ایک ٹافی نکال کر منہ میں ڈال لی

نوجوان نے دکان میں داخل ہو کر، دکاندار کے...

آج کی دعا

السلام عليكم و رحمت الله و بركاتہ، بسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ...

سورة آل عمران ۔ آیۃ (155-160)

سورة آل عمران ۔ آیۃ (155-160) إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ...

متعلقہ مضامین

اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ

میں نے ان سے ایک سوال پوچھا:اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟وہ مسکرائے، قبلہ رو ہوئے، پاؤں لپیٹے، رانیں تہہ...

ایک چور اور بادشاہ کی بیٹی

  کسی زمانے میں ایک چور تھا، وہ ایک بادشاہ کے محل میں چوری کرنے کے ارادے سے گیا، رات کا وقت تھا اور محل...

بات معمولی سی تھی

" بات معمولی سی تھی ، لیکن اس نے تکرار کا رُخ اختیار کر لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی میں نے ایک دکان...

مرد ہو؟

  ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے...

کچھ دوستوں کا احوال سناتا ہوں

‫پچھلے سال فروری میں مجھے ایک دوست کی دعوت پر سرگودھا جانے کا اتفاق ہوا۔ دعوت بھی خاص الخاص مالٹوں کی تھی۔ جو لوگ...

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا