اللہ کی معرفت حاصل ہونے کی علامات

kuch na seekhain
kuch na seekhain

بسم الله الرحمن الرحيم

فقه القلوب

الباب: العلم بالله واسمائه وصفاته

ومن علامات المعرفة بالله حصول الهيبة منه، وحصول السكينه,

اللہ کی معرفت حاصل ہونے کی علامات میں سے ہے کہ انسان کے دل میں اللہ کی ہیبت ہو اور سکینت حاصل ہو۔  

اللہ کی پہچان کی چند علامات

  • ▪️ دل میں اللہ کی خشیت اور سکون پیدا ہو جاتا ہے 
  • جب انسان اللہ کے کمال کو جان لیتا ہے تو دنیا کی حقیقت واضح ہونے لگتی ہے دنیا اس کو چھوٹی لگنے لگتی ہے۔ 
  • جو اللہ کو پہچان لیتا ہے اس کی آنکھیں اس کی ذات عبادات سے ٹھنڈی ہونے لگتی ہیں یعنی لذت پاتی ہیں۔ اس کو اللہ کے ذکر سے اطمینان نصیب ہو جاتا ہے۔
  • جو اللہ کی معرفت حاصل کر لیتا ہے اسے غیر اللہ سے رغبت نہیں رہتی۔ سب سے بڑھ کر رغبت اپنے رب تعالیٰ سے ہوتی ہے۔
  •  *العارف* (رب کی پہچان رکھنے والا) کوئی مطالبہ نہیں کرتا نہ جھگڑا کرتا ہے نہ کسی پر اپنا احسان و حق سمجھتا ہے
  • مایوسی اور خوشی کی کیفیات کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتا۔ 
  • ▪️اللہ کی ملاقات کا شوق رکھتا ہے۔ 
  • وہ زمین کی طرح صابر، بادل کی طرح نفع مند، بارش کی طرح سے سیراب کرنے والا اور سورج کی طرح روشن کرنے والا ہوتا ہے۔ 
  • اسے اپنے رب سے انسیت پیدا ہوتی ہے اور ان لوگوں سے وحشت ہونی لگتی ہے جو اس کا تعلق اللہ سے کاٹنے لگتے ہیں۔
  • اپنی غلطیوں پر روتا ہے اور اللہ کی حمد و ثنا کرتا ہے۔ 
  • وہ اللہ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے اور اللہ اس کو غنی کر دیتا ہے۔

*اللهم وفقنا لما تحب وترضى*

– Almas Tahir

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *