کسی نے نفس کی سرکشی کی طاقت دیکھنی ہوتو تنہائی میں خود کو لے کر بیٹھ جاۓ اور اللہ کے ذکر میں لگ جاۓ ۔آنے

 دے جو بھی سوچ آتی ہے۔۔۔ سوچ کو مت روکے ۔۔۔ بس ذکر کرتا رہے ۔۔۔ وہ خوب دیکھ لے گا کہ ان کا نفس اللہ سے کس قدر بیزار ہے ۔ اگر ایک گھنٹہ ذکر کرنے کا ارادہ کیا ہے تو نفس ایک گھنٹے میں زندگی دوبھر کر دیتا ہے ۔۔۔ اپنی بے چینی اور ڈپریشن کو دیکھنے کا اس سے اچھا موقع کوئی نہیں۔ نفس جسم کو ستاۓ گا irritate کرے گا۔ درد، بے چینی، خارش گھبراہٹ اور نجانے کیسے کیسے احساسات، جذبات پیدا کرے گا۔ کبھی اسے بھوک لگے گی کبھی پیشاب پاخانہ آۓ گا اور کبھی کوئی بہت ضروری کام یاد آۓ گا۔۔۔ اور کچھ نہ کر سکا تو سر گھما کر ادھر ادھر دیکھنا شروع کر دے گا۔ اس مقام پر انسان دیکھتا ہے کہ اس کے اور جانور کے نفس میں کتنی حیران کن مشابہت ہے ۔۔۔ اس دوران شیطان نفس کے ساتھ مل کربے پناہ طاقتور حملے کرے گا۔۔۔ بیٹھے رہیں ، جہد نفس کا میدان گرم ہے ۔ ۔ ۔اپنے شمن کی کھلی اوقات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں ۔ ۔ ۔ تا کہ کوئی غلط فہمیی باقی نہ رہے ۔۔۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *