زیرناف بالوں کی حد ناف کے نیچے پیڑوں کی ہڈی سے ہے،اوریہ تقریباً ناف سے تین چارانچ کے فاصلے پرہے،نیزاس میں شرمگاہ اوراس کے آس پاس کاحصہ،اسی طرح پاخانہ کے مقام کے آس پاس کاحصہ بھی شامل ہے۔
مرد اور عورت کے لیے زیرِ بغل بالوں کو نوچنا افضل ہے۔ البتہ استرا وغیرہ سے مونڈنا بھی جائز ہے۔پاؤڈر،کریم اور لوشن کا استعمال بھی جائز ہے۔
ہرہفتے ان بالوں کی صفائی افضل اورمستحب ہے،چالیس دن تک چھوڑنے کی اجازت ہے۔البتہ چالیس دن سے زیادہ تاخیر کرنا جائز نہیں۔ اگر چالیس دن گزر گئے اور امور مذکورہ سے صفائی حاصل نہ کی تو گناہ ہوگا۔
فتاویٰ شامی میں ہے: … بنحو ازالۃ الشعر من ابطیہ، و یجوز فیہ الحلق و النتف أولی۔( فتاویٰ شامی ٦ / ٤٠٦ ، ٤٠٧ )
(ہندیہ،کتاب الکراہیۃ ۵/۳۵۷،ط:رشیدیہ)فقط واللہ اعلم
[06/05, 15:33] Mufti Mahmood Ul Hassan: