Home مضامین امام الفقہاء امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قیاس

امام الفقہاء امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قیاس

0
14

  محمد بن ابراہیم الفقیہ سے روایت ہے ایک روزامام اعظم ابوحنیفہؒ اپنے اصحاب کے ساتھ  مسجد میں تشریف فرما تھے کہ اتنے میں آپ کے ہاں سے ایک شخص کا گزر ہوا دیکھ کر فرمایا :میرا خیال یہ ہے کہ یہ شخص مسافر ہے، کچھ دیر بعد فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ اس شخص کی آستین میں کوئی میٹھی چیز بھی ہے، پھر کچھ دیر بعد فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ یہ شخص معلم الصبیان(چھوٹے بچوں کا استاد )ہے اب حاضرین میں سے کوئی شاگرد اٹھا تاکہ ا س شخص کے بارے میں قطعی اور یقینی معلومات حاصل کی  جاسکیں جب تحقیق کی تو معلوم ہوا ۔

ا۔   واقعی وہ شخص مسافر ہے ۔
ب۔   اس کی آستین میں کشمش ہے۔
ج۔   واقعی ا س کا  کام معلم الصبیانی ہے۔

    حاضرین نے امام ا بو حنیفہ ؒ سے دریافت کیا کہ آپ کو اس شخص کے بارے میں کیسے معلوم ہوا  امام صاحبؒ نے فرمایا:کہ میں نے دیکھا کہ وہ گھورگھور کر دائیں بائیں دیکھتا رہا اور مسافر جہاں بھی جاتے ہیں یہی کرتے ہیں میں نے اس کی آستین پر مکھی دیکھی تو یہی سمجھا کہ اس کی آستین میں کوئی میٹھی چیز ہے مکھی ایسی چیزوں کی طرف دوڑ کر آتی ہے اور میں نے اس شخص میں یہ بھی محسوس کیا کہ وہ بچوں کو بڑی تیز نگاہوں سے دیکھ رہا تھا جس سے میں نے اندازہ کیا کہ یہ بچوں کا استاد ہے ۔

               (ازامام اعظم ابوحنیفہؒ کے حیرت انگیز واقعات)

منجانب گروپ ایڈمن. ╭┄┅◐═══◐══♡◐♡══◐═══◐┅┄╮
ابو مطیع اللہ حنفی

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here