back to top

میرا بیٹا ہر وقت تنگ کرتا ہے۔کوئی بات مان کے نہیں دیتا۔ سمجھ نہیں آتا کیا کروں؟


 میرا بیٹا ہر وقت تنگ کرتا ہے۔کوئی بات مان کے نہیں دیتا۔ سمجھ نہیں آتا کیا کروں؟

1- ایک سادہ کاپی لیجیے۔ اس میں روزانہ کسی بھی ایک نماز کے بعد وقت طے کر لیجیے اور اس میں 5 چیزیں لکھیے جن کے لیے آپ شکر گزار ہیں۔چھوٹی سے چھوٹی چیز جیسے صاف ہوا، روشنی ، چھت، آنکھ جھبکنا سے لیکر بڑی نعمت اولاد , شوہر سب لکھیے۔ یہ دو مہینے لازمی کیجیے۔
2- ہر نماز کے بعد آیت الکرسی ضرور پڑھیے
3- اپنے بچے کی خوراک جائزہ لیجیے۔ اس میں پھل ، سبزی، دال کا اضافہ کیجیے۔ ڈبہ بند خوراک، بازاری کھانے، چپس ، جنک وغیرہ کی مقدار کم کیجیے۔
بچے کو پانی خوب پلائیے
4- ہفتے میں کم از کم ایک دن بچے کو فجر کے بعد کسی پارک لے جا دوڑ لگوائیے۔
5- بچے کے ساتھ بیٹھ کے باتیں کیجیے۔ اپنی زبان بند کر کے اسکی سنیے۔
6- اٹھتے بیٹھتے تسبیح پڑھیے
7- بچے کے سونے کے بعد اس کے پاس بیٹھ کے سورہ اخلاص پڑھیے 7 دفعہ یا جتنی تعداد چاہیں، ہلکی آواز میں اور ربنا ھب لنا من اذواجنا و ذریاتنا قرت اعیننا و جعلنا للمتقین اماما پڑھیے۔ اور دم کریے
8- ہفتے میں ایک دفعہ لازمی بچے کے ساتھ کوئی ڈاکیومنٹری / وغیرہ دیکھیے ۔30 منٹ سے زیادہ نہیں ۔
9-بچے کا ٹائم ٹیبل بنوائیں چارٹ پیپر پہ اور اس کے کمرے میں لگائیں۔
10-گھر کے اصول طے کیجیے۔ لکھ کہ دیوار پہ لگائیے۔
11- کھبی کھبار بچے کے ساتھ بیٹھ کے اس کی پسند کا وڈیو گیم کھیلیے۔
12- اجتماع اہل خانہ کیجیے۔
13- بچے کے دوستوں کو بلایا کیجیے خوش دلی کے ساتھ
14- دعا دعا دعا۔ تہجد میں اٹھیے ۔
15- کسی کے سامنے بچے کی برائی نہیں کیججے۔ آپ جتنا بڑا انسان اپنے بچے کو بنانا چاہتی ہیں ، اس انسان سے جیسا رویہ رکھا جاتا ہے وہ ابھی سے اس کے ساتھ شروع کیجیے۔
بچے کی خامی کا صرف اپنے رب یا کسی ایسے شخص سے ذکر کیجیے جو اس کو درست کر سکتا ہو ورنہ زبان بند رکھیے۔
بلکہ بچے کے سامنے اسکی خوبیوں کا ذکر کیجیے تاکہ وہ اپنے أپ کو معتبر سمجھے۔
آج کی تاریخ لکھیے اور یہ سب شروع کیجیے۔ دو مہینے میں انشاء اللہ واضح فرق محسوس ہو گا۔
post credit by
Maryam roshan

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

نیاز اور صدقہ میں کیا فرق ہے؟

سوال: نیاز اور صدقہ میں کیا فرق ہے؟ جواب: جو...

What Is Contenment

If one was asked to define contentment, how would...

Hadith: helping dog resulted in great reward

Sahih Al Bukhari - Book of Virtues And Merits...

Hadith: Who is rich?

Sahih Al Bukhari - Book...

حیزان اپنی ماں کی بڑا بیٹا ہے

سعودی عرب کے شہر قصیم کی شرعی عدالت نے...

If You Do Good Work

Narrated Abu Musa (RA): I heard the Prophet (peace...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے