نماز نیند سے کیوں بہتر ہے؟

kuch na seekhain
kuch na seekhain

کیونکہ نیند’ شیطان کے وٙرغلانے کو قبول کرنا ہے جبکہ نماز دعوتِ الہی کو قبول کرنا ہے۔

نماز نیند سے بہتر ہے:

کیونکہ نیند موت کی علامت ہے اور نماز زندگی کی علامت ہے۔

نماز نیند سے بہتر ہے:

کیونکہ نیند جسم کا سکون ہے اور نماز روح کا سکون ہے۔

نماز نیند سے بہتر ہے:

کیونکہ نیند میں مومن وکافر دونوں شریک ہیں مگر نماز صرف مومن کی معراج ہے۔

فجر والے توفیق یافتہ ہیں، ان کے چہرے بارونق وپرنور ،ان کی پیشانیاں روشن وتاباں اور ان کے اوقات و لمحات بابرکت ہیں

اگر تم ان فجر پڑھنے والوں میں سے ہو تو اللّه کا شکر ادا کرو اور اگر ان میں سے نہیں تو دعا کرو کہ اللہ کریم تمہیں بھی اس گروہ میں شامل فرمادے۔ آمین۔

نماز فجر کتنی عظمت وشان والی ہے کہ اس کے دو فرض تمہیں باری تعالی کے ذمہ وامان میں داخل کردیتے ہیں، اس کی دو سنتیں دنیا ومافیھا سے بہتر ہیں اور اس نماز میں دن اور رات کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔

جو شخص جس معمول پر زندگی بسر کرتا ہے اسی پر مرتا ہے اور جو جس معمول پر مرتا ہے قیامت میں اسی پر اٹھایا جائے گا لہذا نماز فجر کو معمول بنا لو۔

آپ نے یہ پیغام پڑھ کر اس کا ثواب کما لیا اور اگر آپ اسے عام کریں گے اور دوسرے لوگ اس پیغام و نصیحت سے فائدہ اٹھائیں گے تو آپ کا ثواب بڑھ جائے گا۔ ان شاء اللہ تعالی

اے فجر پڑھنے والو’ تمہیں مبارک ہو۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *