دُعا مانگ لیجئیے
یااللّه ربُ العظیم
یا مالک. الملک
یا ذوالجلال ولاکرام
*تیری شان بہت بلند ھے، تو تمام کائنات کا مالک ھے*،
*اس نئے سال کو ہمارے لئیے پیچھے گُزرے تمام سالوں سے بہتر گُزارنے کی توفیق عطا فرمانا اس سال اپنے اور ہمارے تعلق کو مظبوط کر دینا اور اس سال میں ہمارے لئیے رحمتیں اور برکتیں نازل فرمانا*۔
*یااللّه پاک*
مجھے، میرے دوستوں اور میرے عزیزوں کی زندگی خوشیوں سے بھر دے ھماری خطاؤں کو اپنی رحمت کے صدقے معاف فرما دے، ھمیں صحت و تندرستی، کامل ایمان اور عاجزی والی زندگی عطا فرما، اور ھماری نیک خواہشات پوری فرما،
*یااللّه ربُ الکریم*
اپنے فضل و کرم سے بد نظری سے ھماری حفاطت فرما، جنوں اور انسانوں میں سے جو بھی ھمارے دشمن ھوں ان کے شر سے ھمیں اپنا حِصار نصیب فرمانا۔ تمام اُمتِ مُسلمہ پر رحم اور اُن کی مدد فرمانا۔
*اے اللّه ربُ الرحیم*
ہمیں باعمل دین کی سمجھ عطا فرما۔ ہمارے دل میں ہدایت ڈال دے، ہمیں ہمارے نفس کی برائی سے بچا اور ہمارے حساب کو آسان فرما دے.
*اے ربُ العزت*
ہمارے لئیے آسمان سے آسانیاں اور برکتیں نازل فرما۔ ہمیں بخش دے ہم سے راضی ہوجا۔ ایمان والی زندگی اور ایمان والےموت نصیب فرمانا۔ جنتُ الفردوس میں بُلند مُقام عطا فرما اور آخرت میں اپنا دیدار نصیب فرمانا۔
*آمیــن یا اللّه ربّ الكريم*