کبھی وہ یوٹیوب ویڈیوز دیکھی ہیں جہاں کوئی ایک بکری، ایک مچھلی، یا ایک ویب سائٹ سے شروع کرتا ہے اور اچانک کروڑوں میں کھیل رہا ہوتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ بکریاں سونے کے انڈے نہیں دیتیں، مچھلیاں پیسے کی مشینیں نہیں بنتیں، اور ویب سائٹس پیسے نہیں چھاپتیں۔ یہ چمکدار تھمب نیلز آسان دولت کا وعدہ کرتے ہیں، لیکن اس دھوکے میں نہ آئیں – کامیابی کا حقیقی راز محنت، ایمان داری اور توکل علی اللہ میں چھپا ہے۔
پھر وہ بندہ ہے جس نے اپنے گارڈن کو سونے کی کان میں بدل دیا، یا وہ خاتون جو کہتی ہے کہ اس نے پینگوئنز کے لئے سویٹر بنا کر دولت کمائی۔ سن کے مزہ آتا ہے، ہے نا؟ لیکن سچ یہ ہے کہ کامیابی کسی جادوئی دولت کمانے کی اسکیم پر منحصر نہیں ہوتی۔ یہ مستقل مزاجی، ناکامیوں سے سیکھنے، اور بہت کم صورتوں میں صرف خوش قسمتی پر منحصر ہوتی ہے۔
وہ تھمب نیل جس میں کوئی شخص ساحل پر بیٹھا چھ ہندسوں کی کمائی کا دعویٰ کر رہا ہوتا ہے، آپ کو دھوکا دینے اور اپنے چینل سے کی مشہوری کے لئے ہے۔ اس میں آپ کےبلئے کچھ سبق نہیں ہے۔ یہ بھی یاد رکھیں۔ اگر پیسے کمانا اتنا آسان ہوتا تو ہم سب مزے میں لطف اندوز ہو رہے ہوتے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر کامیابی کی کہانی کے پیچھے بے پناہ محنت، راتوں کی نیند کی کمی، اور ناکامیوں کا ایک حصہ ہوتا ہے۔
لہذا اگلی بار جب آپ کو کوئی بہت اچھا لگنے والا تھمب نیل نظر آئے، تو ہنسیں اور یاد رکھیں: حقیقی کامیابی محنت اور لگن سے آتی ہے، نہ کہ کلک بائٹ سے۔ اپنے پاؤں زمین پر رکھیں، اپنے مقاصد پر نظر رکھیں، اور سفر کا لطف اٹھائیں – یہی سب سے بہترین حصہ ہے!