جب قیامت برپا ہو جائے گی۔ نہیں ہوگا جب یہ برپا ہوگی (اسے) کوئی جھٹلانے والا۔ کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلند کرنے والی ۔ جب زمین تھر تھر کانپے گی. اور ٹوٹ پھوٹ کر پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں گے. پھر غبار بن کر بکھر جائیں گے۔ اور تم لوگ تین گروہوں میں بانٹ دیئے جاؤ گے۔ پس (ایک گروہ) دائیں ہاتھ والوں کا ہو گا۔ کیا شان ہوگی دائیں ہاتھ والوں کی۔ اور (دوسرا گروہ) بائیں ہاتھ والوں کا ہوگا کیا (خستہ) حال ہوگا بائیں ہاتھ والوں کا ! اور (تیسرا گروہ ہر کار خیر میں) آگے رہنے والوں کا . وہ (اس روز بھی) آگے آگے ہوں گے ۔ وہی مقرب بارگاہیں ۔ عیش و سرور کے باغوں میں۔
تفسیر ابن کثیر
سورہ واقعہ
آیت نمبر 1 سے 12
صفحہ 480