24. An-Nur- Verse (41-44)
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ صَافَّاتٍ ۖ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَتَسْبِيحَهُ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ {41} وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ {42}
تم نے دیکھا نہیں کہ جو زمین اور آسمانوں میں ہیں، سب اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں اور پرندے بھی، پروں کو پھیلائے ہوئے؟ ہر ایک نے اپنی نماز اور اپنی تسبیح خوب جان رکھی ہے۔ (تم نہیں جانتے تو کیا ہوا، مگر) اللہ جانتاہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔ زمین
اور آسمانوں کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ ہی کی طرف (سب کو) پلٹنا ہے۔
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُزْجِي سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُ ثُمَّ يَجْعَلُهُ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ جِبَالٍ فِيهَا مِنْ بَرَدٍ فَيُصِيبُ بِهِ
مَنْ يَشَاءُ وَيَصْرِفُهُ عَنْ مَنْ يَشَاءُ ۖ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِ يَذْهَبُ بِالْأَبْصَارِ {43} يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِأُولِي الْأَبْصَارِ {44}
تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ بادلوں کو ہانک لاتا ہے، پھر اُن (کے الگ الگ ٹکڑوں) کو آپس میں ملاتا ہے، پھر اُن کو تہ بر تہ کر دیتا ہے؟ پھر تم دیکھتے ہو کہ اُس کے بیچ سے (تمھارے لیے رحمت کی) بارش نکلتی ہے اور (اِسی طرح جب وہ تنبیہ کا ارادہ کرتا ہے تو) آسمان سے ــــ اُس کے اندر (اولوں ) کے پہاڑوں سے ــــ اولے برساتا ہے۔ پھر جس پر چاہتا ہے، اُنھیں گراتا ہے اور جس سے چاہتا ہے، اُنھیں ہٹا دیتا ہے۔ اُس کی بجلی کی چمک ہے کہ گویا نگاہوں کو اچکے لیے چلی جاتی ہے۔ رات اور دن کا الٹ پھیر بھی اللہ ہی کر رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آنکھ والوں کے لیے اِس میں بڑی عبرت کا سامان ہے۔