back to top

ایک آدمی نے رشوت دے کر ملازمت حاصل کی، اب نادم ہے

ایک آدمی نے رشوت دے کر ملازمت حاصل کی، اب نادم ہے،  اس کے تدارک کی کیا صورت ہوگی?

 
جواب
رشوت لینے اور دینے والے پر حضورِ اکرم ﷺ نے لعنت  فرمائی ہے، چناں چہ رشوت لینا اور دینا دونوں ناجائز ہیں،  اور رشوت کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنا مطلقاً ناجائز ہے، خواہ اس ملازمت کی اہلیت اور کوائف پورے ہوں۔اگر اہلیت و دیانت داری کے باوجود نوکری نہ مل رہی ہو تو  جائز سفارش (سورس)  جائز طریقے سے کروانے کی اجازت ہے،  تاہم حق ثابت ہونے سے پہلے اسے حاصل کرنے کے لیے رشوت دینا بہرحال ناجائز ہے، اس لیے متبادل کوئی حلال ذریعہ آمدن تلاش کرنا چاہیے۔

البتہ اگر کسی شخص نے رشوت دے کر ملازمت حاصل کرلی اور اب اسے احساس ہوگیا ہے تو اس شخص کو چاہیے کہ صدقِ دل سے توبہ و استغفار کرے، اور اب اس کی تنخواہ حلال ہونے کا مدار اس بات پر ہوگا کہ اگر وہ اس ملازمت کی شرائط و کوائف پر پورا اترتاہے اور امانت و دیانت کے ساتھ متعلقہ ذمہ داریاں بھی ادا کرے  تو اس کی تنخواہ حلال ہوگی؛ لہذا اب اس کا تدارک اس طرح ہوگا کہ مذکورہ آدمی اپنے متعلقہ تمام امور پوری دیانت داری کے ساتھ  انجام دے  اور توبہ استغفار کرے۔

مشكاة المصابيح (2/ 1108):
“عن عبد الله بن عمرو قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي”. 

ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ فقط واللہ اعلم


مفتی محمود الحسن صاحب لاہور

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Wishing Death

Narrated Anas (RA): Allah's Messenger (peace be upon him)...

Hadith: Reward for Umra & Hajj

Sahih Al Bukhari - Book of Minor...

وتر کسے کہتے ہیں؟

جانتے ہو وتر میں ہم ہر روز الله سے...

ظلم اور شرک

سورہ لقمٰن آیت نمبر 13 وَ اِذۡ قَالَ لُقۡمٰنُ لِابۡنِہٖ...

Hadith: Being nice to animals

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

مثبت سوچ کیسے پیدا ھوتی ھے؟

میاں  کمرے  میں  ہیں۔سامنے  بچے  کھیل  رہے ہیں۔خاتون گھر...

Hadith: Saying Ameen in Prayer

Hadith: Saying Ameen in Prayer ...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے