۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک صاحب کا کمپیوٹر خراب ہو گیا۔ انہوں نے ایک ٹیکنیشن کو بلایا۔ ٹیکنیشن نے ان سے کہا کہ آپ کا کمپیوٹر چیک کرنے کے لئے مجھے آپ کے پاسورڈ کی ضرورت ہو گی۔
وہ صاحب بولے کہ میرا پاسورڈ سوپرمین بیٹمین آئرنمین پنکپینتھر میکیماؤس اسلامآباد ہے۔
ٹیکنیشن نے کہا کہ بہت عجیب پاسورڈ ہے۔ ایسا پاسورڈ رکھنے کی وجہ کیا ہے؟
وہ صاحب بولے کہ یہ ہدایات مجھے کمپیوٹر سے ہی ملی تھیں۔ اس میں لکھا تھا کہ آپ کے پاسورڈ میں کم از کم پانچ کریکٹر اور ایک کیپیٹل ضرور ہونا چاہیے