سب بھائی ایک بار اخلاقیات سے متعلق یہ 20 نکات ضرور پڑھیں
1. کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ کال مت کریں . اگر وہ اپکی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہیں ۔
.2. کسی سے لی گئ ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں . 1 روپیہ ہو یا 1 کروڑ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے۔
3. کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آڈر نہ دیں. اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسند کا آڈر دیں ۔
. 4. مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے ‘اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں’ یا ‘آپ کے بچے نہیں ہیں’ یا ‘آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟’ خدا کی لئے یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے. .
5. ہمیشہ اپنے پیچھے آنے والے شخص کے لئے دروازہ کھولیں. آپ کا قد لوگوں کے سامنے کسی سے اچھی طرح سے پیش آنے سے چھوٹا نہیں بڑھتا ہے
. 6. اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لے لیں ، اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو آپ اگلی بار ادا کریں.
7. مختلف سیاسی نظریات کا احترام کریں اور اس وجہ سے لوگوں سے نفرت نہ کریں.
8. لوگوں کی بات نہ کاٹیں
. 9. اگر آپ کسی ھنسی مزاق کررے ہیں، اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہوتے تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں.
10. جب کوئی آپکی مدد کرے تو آپ اسکا شکریہ ادا کرتے ہوئے جزاک اللہ ضرور بولیں۔
11. کسی کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں. اور تنقید صرف تنہائی میں
12. کسی کے وزن پر کوئی تبصرہ کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔. بس کہیں ، “آپ اچھے نظر آتے ہیں .” اگر وہ وزن کم۔کرنے کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ کریں گے.
13. جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے، تو بائیں یا دائیں انگلی سے سوائپ نہ کریں. آپکو کچھ نہیں پتہ کہ آگے کیا ہے۔ان کی بہن یا بیوی یا فیملی کی فوٹو ہوسکتی ہے
. 14. اگر ایک ساتھی آپ کو بتاتا ہے کہ ان کو ڈاکٹر کے پاس جانا ہے،تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے۔۔ بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں . اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ کریں گے۔
15.جس طرح آپ ایک سی ای او کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے آفس بوائے اور چوکیدار اور ملازم کے ساتھ پیش آئیں۔ اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں سے اپکا برتاوء آپکے کردار کا آئینہ دار ہے ۔
16. اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہ راست بات کر رہا ہے، تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف یا اس پر میسج نہ دیکھیں نہ انگلی چلائیں
. 17. جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ نہ دیں ۔
18. کسی سے عرصے بعد ملاقات ہورہی ہو تو ان سے، عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں۔
19. اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے۔
20. اگر آپ گلی میں کسی سے بات کر رہے ہیں تو دھوپ کا۔چشمہ اتار دیں ۔یہ احترام کی نشانی ہے
سلامت رہییے۔۔۔۔۔