back to top

دعا اللہ پاک سے فریاد کرنے،اُس کے انعامات کے مستحق ہونے، اُس کو راضی کرنے اور بخشش و مغفرت کا پروانہ حاصل کرنے کا نہایت آسان اور عمدہ ذریعہ ہے۔ دعا مانگنا حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری سنّت،اللہ کریم کے نیک بندوں کی عادت، درحقیقت عبادت بلکہ مغزِعبادت ہے اور خطاکار بندوں کے حق میں اللہ پاک کی جانب سے ایک بڑی نعمت اور سعادت ہے۔ بندے کا مانگنا خالق ومالک جَلَّ جَلَالُہ کو بہت پسند ہے۔

دُعا سے متعلق فرامین باری تعالٰی:

  • ﴿1﴾… اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:میں دعا مانگنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارے۔ (پ۲، البقرۃ: ۱۸۶)
  • ﴿2﴾… اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:مجھ سے دعا مانگو میں قبول کرونگا۔ (پ۲۴، المؤمن: ۶۰)
  • ﴿3﴾… اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: تم اپنے رب سے عاجزی اور آہستگی کے ساتھ دعا مانگو۔ (پ۸، ا لاعراف: ۵۵)
  • قارئین کرام!اللہ پاک نے ہمیں دعا مانگنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی دعا کی قبولیت کی نوید بھی سنائی ہے۔ چنانچہ حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں: دعا عرضِ حاجت ہے اور اجابت یہ ہے کہ پروردگار اپنے بندے کی دعا پر ’’لَبَّیْکَ عَبْدِیْ‘‘ فرماتا ہے ۔مراد عطا فرمانا دوسری چیز ہے وہ بھی کبھی اس کے کرم سے فی الفور ہوتی ہے کبھی بمقتضائے حکمت تاخیر سے ، کبھی بندے کی حاجت دنیا میں روا فرمائی جاتی ہے کبھی آخرت میں کبھی بندے کا نفع دوسری چیز میں ہوتاہے وہ عطا کی جاتی ہے کبھی بندہ محبوب ہوتا ہے اس کی حاجت روائی میں اس لئے دیر کی جاتی ہے کہ وہ عرصہ تک دعا میں مشغول رہے۔

دعا سے متعلق فرامین مصطفٰے:

  • ﴿1﴾…اللہ پاک کے نزدیک کوئی چیز دعا سے بزرگ تر نہیں۔ (ترمذی)
  • ﴿2﴾…دعا مسلمانوں کا ہتھیار ہے اور دین کا ستون اور آسمان وزمین کا نور۔ (مستدرک)
  • ﴿3﴾…حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:اے فرزند ِآدم! تو جب تک مجھ سے دعا کرتا اور میرا امیدوار رہے گا، میں تیرے گناہ کیسے ہی ہوں معاف فرماتا رہوں گا اور مجھے کچھ پرواہ نہیں۔ (ترمذی) 
  • ﴿4﴾…اللہ کریم دلِ غافل کی دعا قبول نہیں کرتا۔(تاریخ بغداد)
  • ﴿5﴾… اللہ پاک سے اس کے فضل کا سوال کروبے شک اللہ پاک اس بات کو پسند فرماتاہے کہ اس سے مانگا جائےاورسب سے افضل دعا وہ ہے جس کی قبولیت کا انتظار کیا جائے۔ (ترمذی)

کیسی دعا مانگنی چاہیے؟

  • ﴿1﴾…حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک ایسے شخص کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے جو بہت کمزور ہوچکا تھا۔ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے فرمایا: کیا تم اللہ پاک سے کوئی دعا کیا کرتے تھے؟ اس نے عرض کی جی ہاں! میں یہ دعا کرتا تھا: اے اللہ پاک! اگر تو مجھے آخرت میں کوئی سزا دینے والا ہے تو دنیا میں ہی دے دے۔ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ! تم اسے برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، تم یوں کیوں نہیں کہتے: اے ہمارے رب! ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کے لئے دعا کی تواللہ پاک نے اسے شفا عطا فرمادی۔ (مسلم، کتاب الذکر والدعا الخ، ص۱۱۰۸، حدیث:۶۸۳۵)

قارئین کرام! دعا ہمارا ہتھیار ہے جس سے ہم غافل ہیں، بارگاہ الہٰی سے مرادوں کو پورا کرانے، مشکلات کو دور کرنے، بلاؤوں کو دفع کرنے اور عزت و آبرو اور جان و مال کے تحفظ کے لیے دعا سب سے بڑا آلہ ہے،احادیث مبارکہ کا مطالعہ کرنے سے یہ بات بخوبی واضح ہوتی ہے کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمْ نے تقریبا ًہر موقع پر دعا پڑھی اور کئی مواقع پر صحابہ کرام کو دعا مانگنے کا حکم اور ترغیب ارشاد فرمائی، یاد رکھیئے ہر کام اسی وقت فائدہ دیتا ہے جب اسے اس کے طریقہ پر کیا جائے ، یونہی دعا کے بھی کچھ آداب ہیں جن کا لحاظ رکھنا فائدے سے خالی نہیں۔

دعا مانگنےکے طریقے اور آداب:

  • ﴿1﴾…اوّل وآخر نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کے آل واصحاب پر درود بھیجئے کہ درود اللہ کریم کی بارگاہ میں مقبول ہے اور پروردگار کریم اس سے برتر کہ اول و آخر کو قبول فرمائے اور وسط (درمیان) کو رد کردے۔
  • (أحسن الوعاء لآداب الدعاء، فصلِ دُوُم آدابِ دعا واسباب اِجابت، ص۵۹)
  • ﴿2﴾…دل کو حتی الامکان خیالاتِ غیر (دوسروں کے خیالات) سے پاک کرے۔
  • ﴿3﴾…بدن و لباس و مکان، پاک و نظیف و طاہر ہوں۔
  • ﴿4﴾…دعا سے پہلے کوئی عملِ صالح (نیک عمل)کرے کہ خدائے کریم کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہو۔
  • ﴿5﴾…جن کے حقوق اس کے ذمہ ہوں، ادا کرے یا ان سے معاف کرالے۔
  • ﴿6﴾…کھانے پینے لباس و کسب میں حرام سے احتیاط کرے کہ حرام خور وحرام کار (حرام کھانے والے اور حرام کام کرنے والے) کی دعا اکثر رد ہوتی ہے۔
  • ﴿7﴾…دعا سے پہلے گزشتہ(پچھلے) گناہوں سے توبہ کرے۔
  • ﴿8﴾… مکروہ وقت نہ ہو تو دورکعت نماز خلوصِ قلب سے پڑھے کہ جا لبِ رحمت(باعث حصول رحمت) ہے اور رحمت، موجِبِ نعمت۔
  • ﴿9﴾…دعا کے وقت باوضو، قبلہ رو، مؤدَّب (باادب) دو زانو بیٹھے یا گھٹنوں کے بل کھڑا ہو۔
  • ﴿10﴾…نگاہ نیچی رکھے، ورنہ مَعَاذَ اللہ زوالِ بصر کا خوف ہے(یعنی نظر کمزور ہوجانے کا اندیشہ ہے)۔
  • ﴿11﴾…دعا کے لیے اوّل و آخر حمدِالہٰی بجا لائے کہ اللہ پاک سے زیادہ کوئی اپنی حمد کو دوست رکھنے والا نہیں، تھوڑی حمد پر بہت راضی ہوتا اور بے شمار عطا فرماتا ہے۔
  • نوٹ: دعا میں ہاتھ کی ہتھیلیاں آسمان کی طرف کھلی رکھیں کہ دعا کا قبلہ آسمان ہے۔

اللہ پاک ہم سب کو اخلاص کے ساتھ مذکورہ تمام آداب کا خیال رکھتے ہوئے کثرت کے ساتھ دعا مانگنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائیاں نصیب فرمائے۔ (آمین بجاہ النبی الامین )

Hadith: Simplicity of Prophet PBUH

Sahih Al Bukhari - Book of To Make The Heart Tender (Ar-Riqaq) Volumn 008, Book 076, Hadith Number 463. ----------------------------------------- Narated By 'Aisha...

Hadith: Prophet PBUH ordered these 7 things

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions Volumn 003, Book 043, Hadith Number 625. ----------------------------------------- Narated By Muawiya bin Suwald RA : I...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

آج کی دعا

السلام عليكم و رحمت الله و بركاتہ، بسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ...

ایک بہترین وضو

فقیہ فرماتے ہیں کہ وضو کرنے والے کو چاہئے...

Hadith: Praying While Sick

Sahih Al Bukhari - Book of Shortening The Prayers...

What is The Correct Method of Performing Qaza Prayer

Details of the Question What is the correct method of...

ایک انوکھی کنسلٹنسی سروس

ایک دفعہ ایک صحابی نبی کریم صلی الله علیہ...

باجماعت نمازکی فضلیت

سبق نمبر : 87  جماعت کی فضلیت اللہ تعالیٰ کا ارشاد...

متعلقہ مضامین

بیوی کا عاشق

بیوی کا عاشق کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار اور دانا عورت رہتی تھی جس کا خاوند اُس سے بہت ہی پیار کرتا تھا۔ دونوں میں...

ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺳﺎﻟﮧ ﺁﺩﻣﯽ ﮨﺮ ﺗﮭﭙﮍﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺵ

کچھ دن پہلے ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ میانوالی ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮨﻮﺍ ﭼﻨﺎﭼﮧ بندیال ﮐﯽ ﻣﯿﭩﺮﻭ ﮐﯿﺮﯼ ﺳﺮﻭﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ...

اپنا مسئلہ رکھ اپنے پاس۔ مجھے پیسے دے۔

ایک استاد تھا وہ اکثر اپنے شاگردوں سے کہا کرتا تھا کہ یہ دین بڑا قیمتی ہے۔ ایک روز ایک طالب علم کا جوتا...

The Man Traveling With His Wife and Kids

One day of the many days There was a man traveling on a trip with his Wife and Kids And on the way he met someone...

‏نادان لڑکی – شبنم اور جاوید

وہ ہانپتی کانپتی سیڑھیاں چڑھتی چھت پر پہنچی جانے کیوں نیچے جانے کے بجائے وہ اوپر آ گئی ۔  ٹرن ٹرن ۔۔ فون فور بجنے...

ﺍﻳﮏ ﻛﺴﺎﻥ ﻛﻰ ﺑﻴﻮﻯ

ﺍﻳﮏ ﻛﺴﺎﻥ ﻛﻰ ﺑﻴﻮﻯ ﻧﮯ ﺟﻮ ﻣﻜﻬﻦ ﻛﺴﺎﻥ ﻛﻮ ﺗﻴﺎﺭ ﻛﺮ ﻛﮯ ﺩﻳﺎ ﺗﻬﺎ ﻭﻩ ﺍﺳﮯ ﻟﻴﻜﺮ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻛﺮﻧﮯ ﻛﻴﻠﺌﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺎﺅﮞ ﺳﮯ ﺷﮩﺮ...