back to top

ایک بزرگ سے پوچھا گیا

Date:



 ایک اعرابی کو کہا گیا کہ

تم مر جاؤ گے –

اس نے کہاں پھر کہاں جائیں گے ؟

کہا گیا کہ اللہ کے پاس –

اعرابی کہنے لگا

آج تک جو خیر بھی پائی ھے

اللہ کے یہاں سے پائی ھے

پھر اس سے ملاقات سے کیا ڈرنا ،،

کس قدر بہترین حسنِ ظن ھے

اپنے اللہ سے –

 ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ

​​

کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ھیں

جس کی دعا قبول کی جاتی ھے ؟

بزرگ نے جواب دیا…

نہیں ،

مگر میں اس کو جانتا ھوں

جو دعائیں قبول کرتا ھے –

کیا ھی بہترین حسنِ ظن ھے –

ابن عباسؓ سے

ایک بدو نے پوچھا کہ

حساب کون لے گا ؟

آپ نے فرمایا کہ ” اللہ “

رب کعبہ کی قسم

پھر تو ھم نجات پا گئے ،

بدو نے خوشی سے کہا –

کیا ھی بہترین حسنِ ظن ھے

اپنے رب سے –

 ایک نوجوان کا آخری وقت آیا 

تو اس کی ماں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی –

نوجوان نے ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوال کیا

کہ امی جان

اگر میرا حساب آپ کے حوالے کر دیا جائے

تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ؟

ماں نے کہا

کہ میں تجھ پر رحم کرتے ھوئے 

معاف کردونگی –

اماں جان….

اللہ پاک آپ سے بڑھ کر رحیم ھے

پھر اس کے پاس بھیجتے ھوئے

یہ رونا کیسا ؟

کیا ھی بہترین گمان ھے

اپنے رب کے بارے میں –

*اللہ پاک* نے

*حشر* کی منظر کشی کرتے ھوئے 

فرمایا ھے ،

*{ وخشعت الأصوات للرّحمٰن }*

اور اس دن آوازیں دب جائیں گی 

*رحمان* کے سامنے –

اس *حشر کی گھڑی* میں بھی

یہ *نہیں فرمایا* کہ

*” جبار “* کے سامنے

بلکہ *اپنی صفتِ رحمت* کا ھی

*آسرا* دیا ھے…. ،،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بچوں کو اچھا شہری بنانے کے طریقے اور ضروری عادات

 بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار بہت اہم...

امام الفقہاء امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قیاس

  محمد بن ابراہیم الفقیہ سے روایت ہے ایک...

ملازم کی تنخواہ

*مسئلہ #72* *ملازم کی تنخواہ* سوال: ایک ملازم کو مالک نے مہینے...